بری امام کے عرس کے موقع پر سکیورٹی، کھانے پینے اور صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا،وفاقی وزیر ریلوے
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بری امام کے عرس کے موقع پر سکیورٹی، کھانے پینے اور صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں بری امام سب کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار چاہتے ہیں کہ بری امام کے عرس پر بہترین انتظامات ہونے چاہئیں، ہمارے لئے باعث سعادت ہے کہ ہم بری امام کے عرس کے حوالہ سے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتظامات کرنے والی ٹیم کی کارکردگی بہتر ہے تاہم اس میں مزید بہتری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بری امام کے عرس میں دنیا بھر بالخصوص ملک کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے، حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی کیمروں کی ضرورت ہے، صفائی کا نظام پہلے سے بہتر ہے تاہم اس میں مزید بہتری لائی جائے گی۔(جاری ہے)
حنیف عباسی نے کہا کہ عرس کے موقع پر عوام کے لئے کھانے پینے کی اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے اور اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے حکام اس عمل کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پارکنگ ایریاز میں بھی کیمرے نصب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ زائرین کو کسی قسم کا مسئلہ پیش نہ آئے۔ انہوں نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ اسے موقع پر جا کر نگرانی کرنی چاہئے تاکہ کام میں بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ واش رومز کی صفائی بھی بنیادی اہمیت کی حامل ہے اس پر بھی خصوصی توجہ دینی چاہئے۔ اجلاس کو بری امام عرس کے حوالہ سے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مزار کے احاطہ میں واک تھرو سکیورٹی گیٹس نصب کر دیئے گئے ہیں اور زائرین کی سہولت کے لئے شٹل سروس بھی جلد شروع کر دی جائے گی۔ اس موقع پروفاقی وزیر ریلوے نے ہدایت کی کہ زائرین کے لئے طبی کیمپ بھی قائم کیا جائے جبکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں ذیلی کمیٹی کے اراکین کے علاوہ خادم بری امام راجہ سرفراز اکرم نے بھی خصوصی شرکت کی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ بری امام کے عرس عرس کے کے لئے
پڑھیں:
پاکستان میں 68 فیصد بیماریاں گندا پانی پینے کی وجہ سے ہیں: مصطفیٰ کمال
—فائل فوٹووفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 68 فیصد بیماریاں گندا پانی پینے کی وجہ سے ہیں، اگر پانی صاف کردیں تو بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے لیکن ہماری توجہ اسپتال بنانے اور دوا دینے پر ہے لیکن بیماری سے بچاؤ پر نہیں ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم کریں گے، اسپتال کے فضلہ کو ٹھکانے لگانے سے ہم بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اسپتال مریضوں سے بھرے پڑے ہیں، اسپتالوں کا فضلہ مناسب طریقے سے ٹھکانے نہ لگانے کی وجہ سے ہزاروں لوگ روزانہ بیمار ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے چھوٹے بچوں کو کینسر جیسے موذی امراض لاحق ہیں، جن سے بچاؤ صرف صاف ماحول اور مؤثر ویسٹ مینجمنٹ کے ذریعے ہی ممکن ہے۔