معروف سیاسی، سماجی و تاجر رہنما علی حسین نقوی مسلم لیگ (ق) میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
پی ایم ایل (ق) کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) میں پاکستان کی مذہبی جماعت کے معروف سیاسی و تاجر رہنما سمیت عوام کی مسلسل شمولیت اس بات کی غمازی ہے کہ عوام مسلم لیگ پر اعتماد و بھروسہ کرتے ہیں، مسلم لیگ بلاتفریق عوامی مسائل ق لیگ حل کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت قومی یکجہتی کی علامت ہے جسں میں ہر محب وطن کو عزت و وقار دی جاتی ہے، مسلم لیگ (ق) میں پاکستان کی مذہبی جماعت کے معروف سیاسی و تاجر رہنما سمیت عوام کی مسلسل شمولیت اس بات کی غمازی ہے کہ عوام مسلم لیگ پر اعتماد و بھروسہ کرتے ہیں، مسلم لیگ بلاتفریق عوامی مسائل ق لیگ حل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف رہنما علی حسین نقوی کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ق لیگ سندھ کے صدر سرائی نیاز حسین خاصخیلی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ، نائب صدر سندھ حاجی زاہد اعوان، کراچی ڈویژن کے صدر محمد جمیل احمد خان، نعیم خان و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سیاسی، سماجی و تاجر رہنما علی حسین نقوی نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کو ملک بھر میں مزید فعال و منظم کریں گے اور عوام کے حقوق دلائیں گے۔ اس موقع پر سندھ کے صدر سرائی نیاز حسین، صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ، کراچی کے صدر محمد جمیل خان نے قومی سیاسی رہنما علی حسین نقوی کی ق لیگ میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے اور انکی شمولیت سے مسلم لیگ ق ملک بھر میں مزید فعال و مضبوط ہوگی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رہنما علی حسین نقوی تاجر رہنما مسلم لیگ کے صدر
پڑھیں:
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا بیان 24 کروڑ عوام کی آواز ہے: جاوید اقبال بٹ
مدینہ منورہ / لاھور (نمائندہ نوائے وقت) صدر مسلم لیگ (ن) مدینہ منورہ جاوید اقبال بٹ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے حالیہ انٹرویو کو پاکستانی قوم کے جذبات کی سچی ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف پاکستان کا مؤقف جرأت، غیرت اور مسلم اُمہ کی قیادت کی علامت ہے۔ جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست، او آئی سی میں واضح پوزیشن اور غزہ کے مظلوم عوام کیلئے بے باک مؤقف کے ذریعے 24 کروڑ پاکستانیوں کے دل کی بات کی ہے۔ ان کے بیان نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کسی جارحیت، قبضے یا ریاستی دہشتگردی کو تسلیم نہیں کرے گا۔