اے این پی کو جھٹکا! بشیر بلور کی بہو ثمر بلور مسلم لیگ ن میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو بڑا دھچکا پہنچا ہے، اے این پی سے دیرینہ تعلق رکھنے والے بلور خاندان کی اہم شخصیت مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئی۔ہارون بلور کی بیوہ اور بشیر بلور کی بہو ثمر بلور ن لیگ میں شامل ہوگئیں، ثمر بلور نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے۔ثمر بلور کو مخصوص نشست پر ن لیگ کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) بنانے پر غور کیا جارہا ہے، اس سے قبل بھی ثمر بلور 2018 سے 2023 تک اے این پی کے ٹکٹ پر ضمنی الیکشن جیت کر ایم پی اے رہ چکی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ثمر بلور کی ن لیگ میں شمولیت پر ایمل ولی خان کا ردعمل: ’کوئی حیرت کی بات نہیں‘
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے ثمر بلور کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ان کے لیے غیر متوقع نہیں تھا، کیونکہ متعدد ساتھی پہلے ہی اس امکان سے آگاہ کرچکے تھے۔
’صوبائی اسمبلی کی نشست شہید بشیر بلور اور شہید ہارون بلور کی قربانیوں کے نتیجے میں ملی تھی‘
اپنے بیان میں ایمل ولی نے کہا کہ ثمر بلور کو صوبائی اسمبلی کی نشست شہید بشیر بلور اور شہید ہارون بلور کی قربانیوں کے نتیجے میں ملی تھی، اور یہ بات نظرانداز نہیں کی جاسکتی۔
یہ بھی پڑھیں: عوامی نیشنل پارٹی کو بڑا دھچکا، ثمر ہارون بلور کی مسلم لیگ ن میں شمولیت، وزیراعظم سے ملاقات
انہوں نے کہا کہ حاجی غلام احمد بلور آج بھی پارٹی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ ان کی دہائیوں پر محیط سیاسی جدوجہد اور قربانیاں سب کے سامنے ہیں اور ان کی شخصیت اس عمر میں مزید سیاسی آزمائشوں کی مستحق نہیں۔
یاد رہے کہ ثمر بلور نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ اس موقع پر ان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، جس میں وفاقی وزیر امیر مقام بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والی ثمر ہارون بلور کو رکن قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ
ملاقات کے دوران ثمر بلور نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا باضابطہ اعلان کیا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ثمر بلور کی شمولیت سے خیبرپختونخوا میں ن لیگ مزید مستحکم ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایمل ولی خان اے این پی ثمر بلور عوامی نیشنل پارٹی مسلم لیگ ن