ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا والہانہ استقبال
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مظفرآباد میں یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے دورے کے موقع پر کشمیری طلبہ نے اپنے روایتی انداز میں انہیں خوش آمدید کہا۔
رپورٹ کے مطابق دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے طلبہ اور اساتذہ سے ملاقات کی اور ایک خصوصی سوال و جواب کی نشست میں شرکت کی۔ اس موقع پر کشمیری طلبہ نے بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے ہر قیمت پر آزاد کرایا جائے گا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے ذریعے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے بعد ملک بھر کی جامعات میں پاک فوج کے اعلیٰ حکام طلبہ سے براہِ راست گفتگو کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی میں اپنے خطاب کے دوران کہا تھا کہ بلوچستان کے عوام پاکستان کے ساتھ اپنے مذہبی، ثقافتی اور روایتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں اور ’’فتنہ الہندوستان‘‘ کے چند دہشت گرد ان رشتوں کو کمزور نہیں کر سکتے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں پاکستانی عوام، بالخصوص نوجوان طلبہ نے کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے بھارتی اسٹریٹجک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سعودی طیاروں نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی
—ویڈیو گریب، میاں شہباز شریف فیس بک آفیشل اکاؤنٹوزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا طیارہ جب سعودی عرب کی حدود میں داخل ہوا تو سعودی لڑاکا طیاروں نے وزیرِ اعظم کے طیارے کا استقبال کیا۔
اس موقع پر سعودی فضائیہ کے ایف-15 لڑاکا طیاروں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے طیارے کو حصار میں لیا۔
وزیرِ اعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر ریاض پہنچے ہیں۔
ایئر پورٹ پر ریاض کے نائب گورنر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
اس موقع پر پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستانی سفیر احمد فاروق بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ریاض آمد پر شہر بھر میں سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے اور وزیرِ اعظم کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
وزیرِ اعظم کو سعودی افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
سعودی عرب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف قصرِ یمامہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔