پنجاب اسمبلی میں معطل اپوزیشن ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن نے مذاکرات کے لیے علیحدہ علیحدہ کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں مجتبیٰ شجاع الرحمان، سلمان رفیق، رانا ارشد، سمیع اللہ، احمد اقبال، علی حیدر گیلانی، شافع حسین اور شعیب صدیقی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیکر پنجاب اسمبلی کا پی ٹی آئی کے معطل کیے گئے 26 ارکان کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان

دوسری جانب، اپوزیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر احمد بھچر مذاکراتی ٹیم کی سربراہی کریں گے، جبکہ اپوزیشن کمیٹی میں علی امتیاز، شیخ امتیاز اور اعجاز شفیع کے نام آج اسپیکر کو بھجوائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکراتی کمیٹی کا دوسرا اجلاس اتوار کو ہوگا، اگر بات چیت کامیاب رہی تو اسپیکر معطل ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے ریفرنس کو واپس لینے پر غور کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے 26 ارکان کا نااہلی ریفرنس: اسپیکر پنجاب اسمبلی کی حکومتی و اپوزیشن ممبرز سے ملاقات

واضح رہے کہ 27 جون کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی گئی تھی، جس کے بعد اسپیکر محمد احمد ملک نے اپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اپوزیشن اسپیکر اعجاز شفیع الیکشن کمیشن پنجاب اسمبلی توڑ پھوڑ شیخ امتیاز علی امتیاز محمد احمد ملک نااہلی نااہلی ریفرنس ہنگامہ آرائی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اپوزیشن اسپیکر اعجاز شفیع الیکشن کمیشن پنجاب اسمبلی توڑ پھوڑ شیخ امتیاز علی امتیاز محمد احمد ملک نااہلی نااہلی ریفرنس ہنگامہ ا رائی نااہلی ریفرنس پنجاب اسمبلی الیکشن کمیشن ارکان کی

پڑھیں:

پنجاب میں اپوزیشن کی نااہلی کا ریفرنس،مذاکرات  کا دوسرا دور اتوار کوہوگا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل ارکان کی نااہلی کا ریفرنس ۔ سپیکر ملک محمد احمد  خان اور اپوزیشن لیڈر کی قیادت میں معطل ارکان کی ملاقات  کے پہلے دور میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہو سکی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد جاری ہے۔ ملاقات میں مختلف امور زیر غور آئے۔ سپیکر ملک احمد خان اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ملاقات میں دونوں طرف سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، مذاکرات کا دوسرا سیشن اتوار کو ہوگا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پنجاب اسمبلی نااہلی ریفرنس معاملہ، مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل
  • پنجاب اسمبلی نااہلی ریفرنس: حکومت و اپوزیشن نے مذاکراتی کمیٹیاں قائم کر دیں
  • پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن ارکان کیخلاف ریفرنس، مذاکراتی کمیٹی قائم
  • پنجاب اسمبلی نااہلی ریفرنس معاملہ، حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل
  • معطل ارکان کیخلاف ریفرنس: حکومت و اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل
  • پی ٹی آئی کے 26 ارکان کا نااہلی ریفرنس: اسپیکر پنجاب اسمبلی کی حکومتی و اپوزیشن ممبرز سے ملاقات
  • پنجاب میں اپوزیشن کی نااہلی کا ریفرنس،مذاکرات  کا دوسرا دور اتوار کوہوگا
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی اور معطل اپوزیشن ارکان کے درمیان ملاقات، نااہلی ریفرنس پر مشاورت
  • اپوزیشن کے 26معطل ارکان کی نااہلی ریفرنس پر اسپیکر پنجاب سے ملاقات