ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں، رانا تنویر حسین
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اپنے آبائی علاقے شیخوپورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، پی ٹی آئی کے دور میں دوست ملکوں سے تعلقات کو خراب کیا گیا، بھارت آج سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار ہے، بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی پر عوام کا سرفخر سے بلند ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ اپنے آبائی علاقے شیخوپورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، ایک بار پھر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، پی ٹی آئی کے دور میں دوست ملکوں سے تعلقات کو خراب کیا گیا، بھارت آج سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار ہے، بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی پر عوام کا سرفخر سے بلند ہوا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، فیلڈ مارشل کی قیادت میں مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچا، ملکی زرمبادلہ کےذخائر 20 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں، پاکستان سٹاک ایکسچینج آج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں، مسلم لیگ نون کی حکومت نے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ عوام کی
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔