ناؤرو کے صدر چین کےساتھ تعلقات کے حوالے سے پرامید
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
بیجنگ :ناؤرو کے صدرڈیوڈ ایڈیون نے چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین کا ترقی کا تجربہ قابل تقلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ہونے کے ناطے میرا فرض ہے کہ میں چین سے سیکھنے کی کوشش کروں ،نہ صرف ملکی ترقی کے حوالے سے چینی تعاون حاصل کروں بلکہ چینی عوام کے بنیادی اقدار سے بھی رہنمائی لوں۔ یہی اقدار ہیں جن کی رہنمائی میں چینی عوام نے پورے معاشرے کی ترقی کو فروغ دیا، کروڑوں لوگوں کو غربت سے باہر نکالا اور چین کو جدید ترین ممالک میں سے ایک بنایا ہے۔ایڈیون نے کہا کہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے ناؤرو نے ترقی اور معاشی نمو میں بہت شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ہم چین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں پر اعتماد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناؤرو اور چین کے رہنماؤں کی حیثیت سے میرا اور صدر شی جن پھنگ کا مقصد دونوں حکومتوں اور عوام کو قریب لانا اور یکجہتی پر مبنی مستقبل کی تعمیر ہے ۔ یہی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کردہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کا تصور ہے۔خصوصی انٹرویو میں صدر ایڈیون نے کہا کہ اگرچہ ناؤرو اور چین سمندر کے پار واقع ہیں لیکن تاریخ اور حقائق دونوں ممالک اور ان کے عوام کو مضبوطی سے جوڑتے ہیں۔ صدر ایڈیون نے کہا کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ ناؤرو تاریخ کے صحیح رخ پر ہے، اور یہ کہ دونوں ممالک مشترکہ خوشحالی اور ترقی کے نئے باب کے لیے نئی قوت کا اضافہ کریں گے۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا کہ ناو رو چین کے
پڑھیں:
پاکستان اور کینیڈا کا اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے آج کوالالمپور میں 32ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ملاقات کی۔فریقین نے پاک کینیڈا دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز کو تسلیم کیا۔انہوں نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بلند اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا اور اتفاق کیا۔
اشتہار