سندھ توانائی کا حب ہے مسائل فوری حل کیے جائیں گے، صدر آصف زرداری
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
سندھ توانائی کا حب ہے مسائل فوری حل کیے جائیں گے، صدر آصف زرداری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )صدر مملکت آصف زرداری نے وزیرتوانائی سندھ ناصر شاہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ توانائی کا حب ہے، سندھ کے توانائی مسال فوری طورپرحل کیے جائیں گے، سندھ کی ترقی پورے ملک کی ترقی ہے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ بجلی کمپنیوں میں سندھ کی نماندگی نہ ہونے کے باعث مسال ہیں، کے الیکٹرک میں صوبائی حکومت کی نماندگی کو یقینی بنایا جائے۔اسلام آباد میں وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے صدر مملکت سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران صوبے کو درپیش توانائی کے مسائل اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ توانائی کا حب ہے اور صوبے کے توانائی سے متعلق مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی ترقی پورے ملک کی ترقی ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ سندھ حکومت کے توانائی سے متعلق تحفظات دور کیے جائیں۔وزیر توانائی ناصر شاہ نے صدر کو آگاہ کیا کہ بجلی کمپنیوں میں سندھ کی نمائندگی نہ ہونے کے باعث متعدد انتظامی اور عوامی مسائل جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی کمپنیوں میں صوبائی حکومت کی مثر نمائندگی کو یقینی بنایا جائے۔
ناصر شاہ نے صدر کو سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (سیپرا) کے قیام پر بھی بریفنگ دی اور بتایا کہ سیپرا کا مقصد ہے اپنی بجلی، اپنا ٹیرف تاکہ عوام کو مہنگی بجلی سے نجات دلائی جا سکے۔صدرِ مملکت نے تمام تحفظات کو سننے کے بعد یقین دہانی کرائی کہ وفاقی سطح پر ان معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ سندھ میں توانائی کا نظام مضبوط اور پائیدار بنایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقاسم اور سلیمان کو خوش آمدید، قانون ہاتھ میں لیا تو گرفتاری ہوگی،گورنر کے پی کے قاسم اور سلیمان کو خوش آمدید، قانون ہاتھ میں لیا تو گرفتاری ہوگی،گورنر کے پی کے اسلام آباد: عدالت نے مزید 5 یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل کر دیا امریکا نے یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس عائد کردیا بلوچستان میں 6 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 501 واقعات میں257 افراد جاں بحق ہوئے، محکمہ داخلہ کی رپورٹ خیبرپختونخوا کے شعبہ سیاحت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں: فیصل کریم کنڈی اپوزیشن اراکین کیخلاف کارروائی، سپیکر کے پی کے نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سندھ توانائی کا حب ہے کیے جائیں
پڑھیں:
سندھ حکومت کراچی کے مکینوں سے ظلم و زیادتیاں بن کرے، بلال سلیم قادری
اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت فوری طور پر عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے، ای چالان کے نام پر عوام پر ظلم بند کیا جائے، اور شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کراچی کے مکینوں پر ظلم و زیادتیاں بند کرے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے ای چالان اور کراچی والوں کے مسائل پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے، مگر یہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے، شہری پانی، بجلی، صفائی اور ٹرانسپورٹ کے شدید مسائل کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ حکومتی نمائندے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام ٹیکس دیتے ہیں مگر بدلے میں مسائل ہی ملتے ہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، گلیاں کچرے کے ڈھیر میں تبدیل اور پینے کا صاف پانی نایاب ہے، سندھ حکومت کو چاہیئے کہ عوام دشمن پالیسیوں کے بجائے شہریوں کو ریلیف دینے کے اقدامات کرے۔ بلال سلیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کا فوری حل نکالا جائے، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، اب مزید ناانصافیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے ای چالان کے ذریعے ان کی جیبوں پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، عوام پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں پریشان ہیں،ایسے میں ای چالان کا نظام عوام دشمن اقدام ہے، شہرِ قائد کے مسائل روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں، مگر کراچی کو آن کرنے والی جماعتوں کی خاموشی خود ایک بڑا سوالیہ نشان بن چکی ہے، عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بلدیاتی نااہلی کے بوجھ تلے پس چکی ہے، مگر حکومت کو صرف ریونیو بڑھانے کی فکر ہے۔