ایک سے زائد بجلی کے میٹر رکھنے والوں کیلئے بُری خبر
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اسلام آباد(ممتاز نیوز)حکومت نے بجلی کے ایک سے زائد سنگل میٹرز رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنیوں کو نصب میٹرز کی تعداد اور صارفین کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنے کی ضرورت ہوگی۔
اس اقدام کا مقصد ایسے صارفین کی نشاندہی کرنا ہے جنہوں نے اپنے کاروبار یا گھروں میں غیر قانونی طور پر ایک سے زیادہ میٹرز نصب کرائے ہیں۔ ان میٹرز کو پروٹیکٹو کیٹیگری کے تحت نصب کیا جائے گا، جس پر نیپرا قوانین کے مطابق کارروائی کی جا سکے گی۔ ان قوانین کے تحت، اگر کسی صارف نے غیر قانونی طور پر اضافی میٹرز نصب کرائے ہیں، تو انہیں نیپرا کے ضوابط کے مطابق جرمانہ یا دیگر سخت سزائیں دی جا سکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاور پلاننگ مانیٹرنگ کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق، تمام تقسیم کار کمپنیوں کو جلد از جلد میٹرز کے ریکارڈ کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے بعد وفاقی حکومت اس ریکارڈ کا جائزہ لے کر آئندہ کی کارروائی کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔ اس کارروائی کا مقصد بجلی کے میٹرز کے غیر قانونی استعمال کو روکنا اور بجلی کے صارفین کو مناسب اور شفاف خدمات فراہم کرنا ہے۔
اس کے علاوہ، حکومت نے واضح کیا ہے کہ نیپرا قوانین کے تحت نصب میٹرز پر کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جا سکے گی، یعنی اگر میٹر کسی قانونی عمل کے تحت نصب کیا گیا ہو، تو اس پر کوئی بھی کارروائی کرنا غیر قانونی ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے مطابق بجلی کے کے تحت
پڑھیں:
750روپے کا پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) 750روپے مالیت کا پرائزبانڈ رکھنے والے خواتین و حضرات کیلیے اچھی خبر یہ ہے کہ مذکورہ بانڈ کی قرعہ اندازی اگلے ہفتے ہوگی۔(جاری ہے)
نیشنل سیونگز کے زیرِاہتمام 750 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 جولائی 2025 کو شیڈول ہے، قرعہ اندازی صبح 10 بجے کی جائے گی جس کے بعد نیشنل سیونگ سینٹر کی جانب سے پہلے، دوسرے اور تیسرے انعام کے حقدار خوش نصیبوں کا اعلان کیا جائے گا۔750روپے کے پرائز بانڈ کا پہلا انعام 15 لاکھ روپے ہے جبکہ دوسری انعامی رقم کی مالیت 5 لاکھ روپے ہے جو کہ تین خوش نصیبوں کو ملے گا۔اس کے علاوہ تیسری انعامی مالیت 9،300 روپے ہے فی بانڈ ہے جو کہ 1696 لوگوں کو فراہم کی جائے گی،