data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں کارکردگی نہ دکھانے والوں کو نہیں جانتا، کارکردگی کی بنیاد پر جانچ کا پیمانہ ہی نئی تبدیلی ہے، اگر ہم ملکی خدمت میں ناکام ہوجائیں تو نتائج کے ذمہ دار ہونگے، عوامی خدمت سے ہی ہم اپنا سر فخر سے بلند کرسکتے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ’اڑان پاکستان‘ سمر اسکالرز کے لیے منتخب طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام میں ملک کے ہر کونے سے نوجوانوں کی نمائندگی شامل ہے، نوجوان سپر اسٹارز کی کہکشاں سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے چیلنجز پر قابو پانے کا کٹھن سفر طے کیا ہے، عوام کی خدمت ہماری ذمہ داری ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ٹیم ورک، عوامی خدمت اور کارکردگی پر یقین رکھتا ہوں، عوامی خدمت کے لیے کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہمارا فخر ہیں۔

وزیراعظم پاکستان نےکہا کہ ہم نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، 2023 میں اکثریت کا خیال تھا کہ ملک خدانخواستہ دیوالیہ ہو جائے گا تاہم مجھے یقین تھا کہ ملک ڈیفالٹ نہیں کرےگا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے پانے پر ہم ڈیفالٹ سے بچ گئے، ہم نے ذمہ داری اٹھائی اور متحد ہوکر آگے بڑھنےکاعزم کیا، اللہ تعالیٰ کے فضل سے پُرخلوص اور سنجیدہ کوششوں سے ٹیم ورک کے ساتھ مثبت نتائج سامنے آئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے کرپشن اور سفارش کلچر ختم کر کے میرٹ اور شفافیت کو فروغ دیا ہے، ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن نے حقیقت کا روپ دھار لیا، انفورسمنٹ سے صرف ایک شعبے میں محاصل 12 سے بڑھ کر 50 ارب روپے ہو گئے۔

شہباز شریف کاکہنا تھا کہ حکومت کے مؤثر اقدامات سے اقتصادی شعبے کے اشاریے بہتر ہوئے، پالیسی ریٹ کم ہوکر 11فیصد کرنے سے لوگ بینکوں سے پیسہ نکال کر سرمایہ کاری کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ ماہرین کی مشاورت سے اُڑان پاکستان پروگرام کو حتمی شکل دینے میں کئی ماہ لگے، اُڑان پاکستان ملکی ترقی اور آگے بڑھنے کا منصوبہ ہے، شرکا کو مختلف شعبوں، وزارتوں اور محکموں میں سیکھنےکاموقع ملےگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شہباز شریف تھا کہ کہا کہ

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری