data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے استعفے اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے واضح طور پر کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لینے یا آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے کی خواہش سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، یہ سب بے بنیاد اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے زور دے کر کہا کہ نہ تو فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کبھی صدر بننے کی خواہش ظاہر کی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی تجویز زیر غور ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے، صدر زرداری اور آرمی چیف کے درمیان تعلقات باہمی احترام اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ عزم پر استوار ہیں۔

وزیراعظم نے ان خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے چند حلقوں میں صدر زرداری کے استعفے سے متعلق جو باتیں پھیلائی جا رہی ہیں، ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

وزیراعظم کا یہ ردعمل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر کہا تھا کہ صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کے خلاف منظم مہم ایک سازش ہے جس کی سخت مذمت کی جاتی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، جو عسکری حلقوں سے قریب سمجھے جاتے ہیں، کا کہنا تھا کہ حکومت بخوبی جانتی ہے کہ اس سازش کے پیچھے کون عناصر ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ صدر زرداری سے استعفیٰ لینے یا چیف آف آرمی اسٹاف کے صدر بننے کے بارے میں نہ کوئی بات ہوئی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی سوچ موجود ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شہباز شریف

پڑھیں:

جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور: (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں (ن) لیگی وفد کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات، آئینی ترمیم پر حمایت کی درخواست
  • آزادی صحافت کا تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم: وزیراعظم
  • پی کے ایل آئی میں جگر کی پیوندکاری کے ایک ہزار آپریشن مکمل، وزیرِ اعظم کا اظہار تشکر
  • ’پی کے ایل آئی‘ کی بڑی کامیابی، عالمی ٹرانسپلانٹ مراکز کی صف میں شامل
  • ٹیکس اصلاحات کے مثبت نتائج آ رہے ہیں، کرپشن کے خاتمے میں مصروف: شہباز شریف، نوازشریف سے ملاقات
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
  • جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • ٹیکس آمدن میں اضافہ ایف بی آر اصلاحات کا نتیجہ، غیررسمی معیشت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • پنجاب حکومت کی وضاحت: مساجد کے ائمہ کی رجسٹریشن سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار