گریڈ20 سے گریڈ 22 تک نااہل اور کرپٹ افسروں کو فارغ کر دیا گیا ،وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے اڑان پاکستان سمر سکالرز کے لیے منتخب طلبہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اُڑان پاکستان ملکی ترقی اور آگے بڑھنے کا منصوبہ ہے، ماہرین کی مشاورت سے اس پروگرام کو حتمی شکل دینے میں کئی ماہ لگے۔
جیونیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کوئی تبدیلی ابھی ہوئی بھی نہیں ہوتی اور سفارشیں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔ ہم نے کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کیا، گریڈ 20 سے گریڈ 22 تک کے افسران کو گھر بھیجا جن کے حق میں ملک بھر سے سفارشیں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سفارشوں اور ٹیلی فون کالز کے حوالے سے تیار تھے لیکن ہم نے میرٹ پر فیصلے کیے۔ اللہ ان سے پوچھے گا کہ دنیا میں کیا کام کیا؟ تو اللہ سے کہیں گے کہ میرٹ پر کام کیا، تیز طرار بیوروکریٹس کو پتہ ہوتا ہے کہ کام کیسے کرنا ہے۔
نئی سیاسی جماعت کا نعرہ جئےعوام ہوگا،ذوالفقار علی بھٹوجونیئر
ان کا مزید کہنا تھاکہ یہ ایک سفر ہے جس میں رکاوٹیں ہیں لیکن ہم اپنی ذمہ داریاں قوم کے لیے ادا کریں گے، میں نے کبھی خود کریڈٹ نہیں لیا بلکہ یہ ٹیم ورک ہے، ہم نے اپنے اہداف حاصل کرنے ہیں اور ہم اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔
پہلگام واقعے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں تھا لیکن بھارت نے جارحیت کی جس میں 55 شہری شہید ہوئے، ہم نے اپنے دفاع میں کارروائی کی اور دشمن کے 6 طیارے گرائے اور 10 مئی کو بھرپور جواب دیا جو پوری قوم کے اتحاد کا مظہر تھا۔
خواہش ہے خیبرپختونخوا میں تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے ہی آئے،مولانا فضل الرحمان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
عالمی یوم آبادی کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام
عالمی یوم آبادی کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام, 11 جولائی 2025 ہر سال آبادی کا عالمی دن اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ آبادی میں پائیدار اضافے اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے کے لیے پوری دنیا متحد ہے ۔ اس سال کا تھیم، "نوجوانوں کو بااختیار بنانا کہ وہ ایک منصفانہ اور پرامید دنیا میں اپنے مطلوبہ خاندانوں کو تشکیل دے سکیں،" پاکستان کے آبادیاتی منظرنامے کے لئے ایک اہم پیغام رکھتا ہے ۔ 242 ملین کی آبادی کے ساتھ، جن میں سے تقریباً 65% کی عمریں 30 سال سے کم ہیں، پاکستان اپنی تاریخ کے ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ نوجوانوں کی یہ بڑی تعداد ایک غیر معمولی موقع اور ایک اہم چیلنج دونوں کی نمائندگی کرتی ہے۔