ژوب واقعے کا مقدمہ مقامی تھانے میں درج، فضا سوگوار
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(آن لائن) بلوچستان کے ضلع ژوب میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے 9 پنجابی مسافر سپرد خاک کر دیے گئے، مقتولین کا مقدمہ ژوب کے تھانے میں درج کر دیا گیا۔ بلوچستان میں دہشت گردوں نے بسوں سے اتار کر پنجاب سے تعلق رکھنے والے نو شہریوں کو بے دردی سے
قتل کر دیا تھا، شہداء کی میتیں سخت سیکورٹی میں ان کے آبائی علاقوں کو منتقل کی گئیں، جہاں انہیں لواحقین کے حوالے کیا گیا، دنیاپور میں جب دو بھائیوں عثمان اور جابر کے جنازے ایک ساتھ اٹھے تو علاقے میں کہرام مچ گیا، نماز جنازہ میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سانحہ نے اہل علاقہ کو غم سے نڈھال کر دیا جنہوں نے حکومت سے فوری انصاف کا مطالبہ کیا۔
ژوب
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سکھر،اسلامی جمعیت طلہ کا درس قرآن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) اسلامی جمعیت طلبہ حلقہ گلشن اقبال کے تحت درسِ قرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسر ابو ظفر نے درسِ قرآن پیش کیا جس میں طلبہ کے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر انچارج پروگرامبرادرم سلیم اللہ تنیو بھی موجود تھے۔