مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں نئی انٹریز نے تہلکہ مچا دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شاؤمی، گوگل اور نتھنگ نے ٹاپ ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی فہرست میں طویل عرصے سے ٹاپ تھری پوزیشن پر موجود سام سنگ کے اسمارٹ فونز کو بے دخل کر دیا۔
گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست میں سام سنگ کا کوئی بھی اسمارٹ فون پہلی، دوسری یا تیسری پوزیشن حاصل نہ کر سکا۔
گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فون کی فہرست درج ذیل ہے:
فہرست کے مطابق شاؤمی پوکو ایف 7 فائیو جی (نیو انٹری) پہلے، گوگل پکسل 10 پرو فائیو جی (نئی انٹری) دوسرے اور نتھنگ فون (3) فائیو جی (نئی انٹری) تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
سام سنگ گلیکسی اے 56 چوتھے،ون پلس نورڈ 5 فائیو جی (نئی انٹریوں) پانچویں، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چھٹے اور گوگل پکسل 10پرو ایکس ایل فائیو جی (نئی انٹری) ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔
ایپل آئی فون 16 پرو میکس آٹھویں، ٹیکنو پووا 7 پرو فائیو جی (نئی انٹری) نویں اور 10 ویں نمبر پر ویوو ایکس 200 ایف ای فائیو جی (نئی انٹری) موجود ہیں۔
مزیدپڑھیں:خیبرپختونخوااسمبلی میں ایک اورجماعت نے مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے عدالت کادروازہ کھٹکھٹادیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسمارٹ فونز اسمارٹ فون فائیو جی
پڑھیں:
آئی ٹی وقت کی ضرورت،دور درازعلاقوں تک پہنچانے کیلئے کوشاں: خالد مقبول
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز جی-الیون ون میں جدید آئی ٹی لیب کا افتتاح کر دیا۔ یہ لیب زونگ فورجی کے تعاون سے قائم کی گئی ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آئی ٹی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے اور حکومت اس سہولت کو ملک کے دور دراز علاقوں تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔