مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں نئی انٹریز نے تہلکہ مچا دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
شاؤمی، گوگل اور نتھنگ نے ٹاپ ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی فہرست میں طویل عرصے سے ٹاپ تھری پوزیشن پر موجود سام سنگ کے اسمارٹ فونز کو بے دخل کر دیا۔
گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست میں سام سنگ کا کوئی بھی اسمارٹ فون پہلی، دوسری یا تیسری پوزیشن حاصل نہ کر سکا۔
گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فون کی فہرست درج ذیل ہے:
فہرست کے مطابق شاؤمی پوکو ایف 7 فائیو جی (نیو انٹری) پہلے، گوگل پکسل 10 پرو فائیو جی (نئی انٹری) دوسرے اور نتھنگ فون (3) فائیو جی (نئی انٹری) تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
سام سنگ گلیکسی اے 56 چوتھے،ون پلس نورڈ 5 فائیو جی (نئی انٹریوں) پانچویں، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چھٹے اور گوگل پکسل 10پرو ایکس ایل فائیو جی (نئی انٹری) ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔
ایپل آئی فون 16 پرو میکس آٹھویں، ٹیکنو پووا 7 پرو فائیو جی (نئی انٹری) نویں اور 10 ویں نمبر پر ویوو ایکس 200 ایف ای فائیو جی (نئی انٹری) موجود ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسمارٹ فونز اسمارٹ فون فائیو جی
پڑھیں:
ملک بھر میں اسمارٹ میٹرنگ اصلاحات کا آغاز کردیا گیا
ملک بھر میں اسمارٹ میٹرنگ اصلاحات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق پاور ڈویژن نے ڈسکوز میں جدید اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق اسمارٹ میٹرنگ سے نظام پر صارف کا اعتماد بحال ہوگا، تقریباً 3 کروڑ 80 لاکھ میں سے 80 فیصد سنگل فیز صارفین ہیں۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق اسمارٹ میٹر کی قیمت 20 ہزار سے کم کر کے 15 ہزار روپے تک لائی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا شفاف اور مسابقتی خریداری سے 25 ارب روپے سالانہ بچت کا امکان ہے، اسمارٹ میٹرنگ سے بلنگ کے عمل میں درستگی آئے گی۔