بلدیہ عظمیٰ کراچی کا شہر میں موجود تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب — فائل فوٹو
بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر میں موجود تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کراچی میں 200 سے زائد قبرستانوں میں سے صرف 38 بلدیہ عظمیٰ میں رجسٹرڈ ہیں۔
اُنہوں نے ہدایت کی کہ تمام انچارج فوری طور پر اپنے اپنے قبرستان رجسٹرڈ کروائیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ قبرستان انتظامیہ قبر کے نرخ 14 ہزار 300 روپے سے زیادہ وصول نہ کریں۔
اُنہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ اضافی فیس لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو سٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔