اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے بعد واپس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار دو روزہ کامیاب دورے کے بعد ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے اسلام آباد واپس روانہ ہوگئے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے 32ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس میں
پاکستان کی نمائندگی کی، جہاں انہوں نے اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔ دورے کے دوران نائب وزیر اعظم نے دوست ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ 12 دوطرفہ ملاقاتیں کیں، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، علاقائی استحکام، اور سیکیورٹی تعاون جیسے اہم موضوعات زیرِ بحث آئے۔ ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے ملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے پْتراجایا میں خصوصی ملاقات کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔