چین اور آسیان ممالک کی مشترکہ کوششوں سےبحیرہ جنوبی چین کی صورتحال مستحکم ہے، چینی وزیرخارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز


کوالالمپور:چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کوالالمپور میں مشرقی ایشیائی تعاون کے سالانہ وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران “بحیرہ جنوبی چین  کے ثالثی کیس” پر چین کا موقف واضح کیا۔ہفتہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ فلپائن کی جانب سے یکطرفہ طور پر شروع کیے گئے “بحیرہ جنوبی چین ثالثی کیس”، میں ابتدائی شرائط پوری نہیں کی گئیں،جس میں فریقوں کے مابین پہلے سے مکمل رائے کا تبادلہ ضروری تھا ، جو ثالثی کی بنیاد پر فریقین کی رضامندی کے اصول کے خلاف ہے۔  قانونی تقاضوں کو پورا کیے بغیر شروع کیا گیا

یہ کیس”بحیرہ جنوبی چین پر اعلامیے”کی اس شق کی خلاف ورزی ہے جس میں براہ راست ممالک سے دوستانہ مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس نے فلپائن کی جانب سے چین-فلپائن دوطرفہ معاہدوں میں کیے گئے وعدوں سے انحراف کیا ہے اور بین الاقوامی قانون کے”قانونِ ممانعتِ انکار” کے اصول کی خلاف ورزی کی ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ “ثالثی ٹریبونل” نے  حقائق کی تشخیص اور قانون کے اطلاق میں سنگین غلطیاں کیں، جس سے اس کا فیصلہ غلطیوں سے بھرپور ہے۔وانگ ای نے زور دے کر کہا کہ چین اور آسیان ممالک کی مشترکہ کوششوں سےبحیرہ جنوبی چین کی صورتحال مستحکم ہے، اور جہاز رانی اور پرواز کی آزادی کو مؤثر طریقے سے یقینی بنایا گیا ہے۔

چین آسیان ممالک کے ساتھ تیزی سے مشاورت کر رہا ہے تاکہ جلد از جلد “بحیرہ جنوبی چین برتاؤ  ضابطہ “پر اتفاق رائے حاصل کیا جا سکے اور امن، تعاون اور دوستانہ تعلقات پر مبنی بحیرہ جنوبی چین کی ایک نئی داستان رقم کی جا سکے۔ ہر وہ سرگرمی جو بحران پیدا کرنے اور اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش کرے گی، ناکام ہو جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپندرہویں مشرقی ایشیائی سمٹ کے وزرائے خارجہ اجلاس کا کوالالمپور میں انعقاد پندرہویں مشرقی ایشیائی سمٹ کے وزرائے خارجہ اجلاس کا کوالالمپور میں انعقاد ناؤرو کے صدر چین کےساتھ تعلقات  کے حوالے سے پرامید   سرکاری اداروں کے مجموعی نقصانات 59کھرب روپے سے تجاوز کرگئے احبابِ فکر و عمل تنظیم کی شجر کاری مہم – سرسبز پاکستان کی جانب ایک مثبت قدم چین-پاکستان زرعی تعاون دو طرفہ ترقی اور مشترکہ فوائد کو فروغ دے رہا ہے ملک بھر کی بزنس کمیونٹی اتحاد کا مظاہرہ کرے اور کسی بھی قسم کے احتجاج سے فوری طور پر گریز کیا جائے، عاطف اکرام.

.. TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ا سیان ممالک جنوبی چین کی

پڑھیں:

اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے بعد واپس پہنچ گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (آن لائن) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار دو روزہ کامیاب دورے کے بعد ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے اسلام آباد واپس روانہ ہوگئے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے 32ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس میں
پاکستان کی نمائندگی کی، جہاں انہوں نے اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔ دورے کے دوران نائب وزیر اعظم نے دوست ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ 12 دوطرفہ ملاقاتیں کیں، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، علاقائی استحکام، اور سیکیورٹی تعاون جیسے اہم موضوعات زیرِ بحث آئے۔ ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے ملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے پْتراجایا میں خصوصی ملاقات کی۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے بعد واپس پہنچ گئے
  • چین اور ملائیشیا کو ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لیے تعاون کے منصوبوں پر عمل درآمد کرنا چاہیئے ، چینی وزیرخارجہ
  • چین اور ملا ئیشیا کو ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لیے تعاون کے منصوبوں پر عمل درآمد کر نا چاہیئے ، چینی وزیر خارجہ
  • چین اور روس کو مشرقی ایشیا تعاون میکانزم کو فروغ دینا چاہئے، چینی وزیر خارجہ
  • اسحاق ڈار وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے ملائیشیا پہنچ گئے
  • انڈوپیسیفک خطے سے جڑے رہنا امریکی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے، امریکی وزیر خارجہ
  • چین آسیان کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری کے لئے ترجیح کے طور پر دیکھتا ہے، چینی وزیر خارجہ
  • بھارت کے ہمسایہ ممالک سے پانی اور سرحدی تنازعات، ایک غیر مستحکم حکمت عملی
  • سعودی ولی عہد سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی ملاقات