data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ڈی ایس پی زخمین خان دم توڑ گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ  کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شدید زخمی ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) زخمین خان دوران علاج جانبر نہ ہو سکے اور شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہو گئے۔

پولیس کے مطابق شہید افسر کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی، جس میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید، سی سی پی او قاسم خان اور پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر آئی جی ذوالفقار حمید نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

 آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ ہم اپنے شہداء اور جوانوں پر فخر کرتے ہیں، جنہوں نے مادر وطن کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

یاد رہے کہ ڈی ایس پی زخمین خان 3 جولائی کو جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور وہ مقامی نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں وہ آج اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جنوبی وزیرستان ڈی ایس پی حملے میں

پڑھیں:

کراچی، قیوم آباد میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکوؤں سمیت 3 گرفتار

کراچی:

ڈیفنس پولیس نے شہر کے مصروف علاقے قیوم آباد اے ایریا میں ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، جن میں سے دو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔

چھیپا حکام کے مطابق مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت جواد اور شیراز کے نام سے ہوئی ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جبکہ تیسرا ملزم علی حیدر کو پولیس نے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں 6 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 501 واقعات میں257 افراد جاں بحق ہوئے، محکمہ داخلہ کی رپورٹ
  • جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونیوالے ڈی ایس پی  شہید ہوگئے
  • جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ڈی ایس پی انتقال کر گئے
  • جنوبی وزیرستان حملے میں زخمی ڈی ایس پی دم توڑ گئے
  • جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ڈی ایس پی دم توڑ گئے
  • لکی مروت: پولیس اسٹیشن پر پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، بروقت کارروائی سے بڑی تباہی ٹل گئی
  •  لکی مروت: تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام 
  • کراچی، قیوم آباد میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکوؤں سمیت 3 گرفتار
  • غذائی امداد کے انتظار میں کھڑے فلسطینی بچوں پر اسرائیلی حملے، 15 شہادتیں