ژوب میں شہید ہوئے مسافر غلام سعید کا جسد خاکی دیکھ کر والد کا انتقال
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
میاں چنوں(نیوز ڈیسک) ژوب میں پنجابی شناخت کر کے شہید کیے گئے غلام سعید کی لاش دیکھ کر والد بھی شدت غم سے وفات پاگئے۔
میاں چنوں میں غلام سعید کا جسد خاکی آبائی گھر چک نمبر 72 پندرہ ایل پہنچا تو مقتول کے والد غلام سرور نے میت دیکھتے ہی دم توڑ دیا۔
غلام سرور کافی عرصہ سے بیمار تھے، بیماری کی اطلاع پر بیٹا گھر واپس آرہا تھا مگر والد سے ملاقات نہ ہو سکی، دونوں کے جنازے ایک ساتھ اٹھنے پر ہر آنکھ اشک بار ہو گئی۔
باپ بیٹے کی نماز جنازہ گاؤں 72 پندرہ ایل کی سکول گراؤنڈ میں ادا کی گئی، نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات، پولیس اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
دنیا پور میں بھی تین جنازے ایک ساتھ اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا، ہر آنکھ نم نظر آئی جبکہ لاہور میں جنید کی نماز جنازہ میں شریک افراد نے بتایا کہ وہ بیوی بچوں کو سسرال چھوڑنے کوئٹہ گیا تھا، واپس میت آئی۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
باجوڑ: مولانا خان زیب کی نماز جنازہ ادا، واقعے کی رپورٹ تیار
پشاور:باجوڑ میں اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، ان کے قتل کی رپورٹ سینٹرل پولیس آفس کو ارسال کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک روز قبل باجوڑ میں فائرنگ سے شہید کیے گئے اے این پی رہنما مولانا خان زیب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، انہیں ان کے آبائی علاقے ناؤگئی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ اے این پی کے صوبائی صدر افتخار حسین، سردار حسین بابک، باجوڑ کے اراکین اسمبلی نثار باز، ڈاکٹر حمید، انور زیب خان سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
واقعے کی رپورٹ تیار
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 افراد نے ان پر فائرنگ کی، دہشت گردوں کا ٹارگٹ مولانا خان زیب ہی تھے، دو مقامات کی جیوفینسنگ کی جارہی ہے، فائرنگ سے مولانا خان زیب اور کانسٹیبل شیر زادہ شہید جب کہ تین افراد زخمی بھی ہوئے، واقعہ کی جگہ سے پستول کی گولیوں کے 35 خول برآمد ہوئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی خار باجوڑ میں درج کیا گیا ہے جو کہ تھانہ خار کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خان زیب کے قتل کی مذمت کی ہے اور پولیس اہلکار کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بلاول نے مولانا خان زیب کے اہل خانہ اور اے این پی کی قیادت سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوراً قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
بلاول بھٹو زرداری کا قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ
بلاول بھٹو نے مزید کہا ہے کہ مولانا خان زیب کا قتل خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے خلاف ایف آئی آر ہے، صوبائی حکومت پُرامن سیاسی سرگرمیوں اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے سیاسی ایکٹوسٹس کو تحفظ فراہم کرے۔