جسارت نیوز کی پہلی اے آئی جنریٹڈ وڈیو جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جسارت نیوز نے اپنی پہلی مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ وڈیو جاری کر دی ہے،وڈیو ڈوگرہ راج کے دوران کشمیری عوام کی اُس تاریخی قربانی پر مبنی ہے جس میں اذان مکمل کرنے تک 22 فرزندانِ اسلام نے جامِ شہادت نوش کیا۔ 13 جولائی 1931 کو پیش آنے والا یہ واقعہ کشمیر کی تحریکِ آزادی میں سنگِ میل ثابت ہوا، جس نے کشمیری عوام میں ایک نئی روح، ولولہ اور عزمِ حریت پیدا کیا۔ تاہم، بدقسمتی سے آج بھی کشمیری مسلمان بھارتی تسلط کے زیرِ سایہ شدید ظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہیں حقِ خودارادیت سے محروم رکھنے کے لیے ہر سطح پر جبر و استبداد کا سلسلہ جاری ہے۔ ہزاروں نوجوان شہید ہو چکے ہیں، بے شمار ماؤں کی گودیں اجڑ چکی ہیں، اور متعدد خواتین کے سہاگ چھن چکے ہیں۔ آج بھی وادی کشمیر معصوم اور بے گناہ مسلمانوں کے خون سے سرخ ن ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔