چین اور ملا ئیشیا کو ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لیے تعاون کے منصوبوں پر عمل درآمد کر نا چاہیئے ، چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
چین اور ملا ئیشیا کو ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لیے تعاون کے منصوبوں پر عمل درآمد کر نا چاہیئے ، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کوالالمپور میں ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق وانگ ای نے کہا کہ فریقین کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد کو فروغ دینا چاہیئے ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لیے تعاون کے منصوبوں پر عمل درآمد کر نا چاہیئے اور باہمی ویزا استثنیٰ کے معاہدے پر عمل درآمد کرنا چاہیئے جو جلد نافذ العمل ہوگا۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ چین سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے، مفادات کی ہم آہنگی اور تزویراتی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، نسلوں پر محیط دوستی کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے تیار کردہ روڈ میپ کو قدم بہ قدم “حقیقی تصویر” میں تبدیل کرنے کے لئے ملائشیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے لئے زیادہ فوائد پیدا ہوں اور علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی میں مزید کردار ادا کیا جاسکے۔ اسی روز وانگ ای نے کوالالمپور میں کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ پراک سوخون سے بھی ملاقات کی۔وانگ ای نے کہا کہ چین اور کمبوڈیا کو تین گلوبل انیشی ایٹوز کے فریم ورک میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہئے، “صنعتی ترقیاتی راہداری” اور ” فش اینڈ رائس کوریڈور” کے تعاون کے منصوبوں پر عمل درآمد کرنا چاہئے، اور ابتدائی منصوبوں کو فروغ دینا چاہئے.
انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق آن لائن گیمبلنگ اور ٹیلی کام فراڈ، جعل سازی اور اسمگلنگ جیسے سرحد پار جرائم کے خلاف سخت اور موثر اقدامات کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کی سلامتی کا تحفظ کیا جاسکے۔ کوالالمپور میں وانگ ای نے تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ مارس سانگیام پونگسا سے بھی ملاقات کی۔وانگ ای نے کہا کہ چین اپنے قومی حالات کے مطابق مستحکم ترقی کے راستے پر گامزن ہونے میں تھائی لینڈ کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین تھائی لینڈ تعلقات کی ترقی کو ہمیشہ اپنی ہمسائیگی سفارتکاری میں ایک اہم مقام پر رکھتا ہے اور تھائی لینڈ کے ساتھ مل کر چین تھائی لینڈ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو اعلی ٰاور گہری سطح تک فروغ دینے کے لئے کام کرنے کو تیار ہے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے ایس سی او میں ڈیجیٹل اکنامک کو آپریشن کے 12 منصوبوں پر دستخط کر دئیے پاکستان نے ایس سی او میں ڈیجیٹل اکنامک کو آپریشن کے 12 منصوبوں پر دستخط کر دئیے غیر ملکی دوستوں کے لئے “چین کا دورہ زیادہ آسان اور پر کشش ہے ، چینی وزارت خارجہ چینی صدر کا تیان ہوا سمیت 8 فلمی فنکاروں کے نام جوابی خط وزیر داخلہ محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم سے ملاقات، ویزا سہولیات پر اتفاق چین اور روس کو مشرقی ایشیا تعاون میکانزم کو فروغ دینا چاہئے، چینی وزیر خارجہ عالمی تہذیبوں کے مکالمے پر وزارتی کانفرنس میں شرکا کا اظہار خیالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تعاون کے منصوبوں پر عمل درا مد کر وانگ ای نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ دونوں ممالک کے نے کہا کہ چین تھائی لینڈ کو فروغ چین اور کے لیے کے لئے
پڑھیں:
غیر ملکی دوستوں کے لئے “چین کا دورہ زیادہ آسان اور پر کشش ہے ، چینی وزارت خارجہ
غیر ملکی دوستوں کے لئے “چین کا دورہ زیادہ آسان اور پر کشش ہے ، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز
xبیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعہ کے روزرسمی پریس کانفرنس میں چین کی جانب سے ویزا فری ٹرانزٹ میں شامل ممالک کی تعداد 55 تک بڑھانے اور اس کے اثرات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین ویزا درخواست کے طریقہ کار کو آسان بنا رہا ہے اور “ون اسٹاپ” امیگریشن اور خریداری پر ٹیکس ریفنڈ کی خدمات کو لاگو کیا گیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی دوستوں کا “چائنا ٹور” اب زیادہ آسان اور پر کشش ہے ۔ ڈی کپلنگ اور تنگ نظری پر مبنی پالیسیاں چین کا انتخاب نہیں ہیں ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم عملی اقدامات کے ساتھ اعلیٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دیتے رہیں گے، تمام ممالک کے ساتھ مواقعوں کا اشتراک کریں گے اور ایک بہتر مستقبل تخلیق کریں گے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی صدر کا تیان ہوا سمیت 8 فلمی فنکاروں کے نام جوابی خط چینی صدر کا تیان ہوا سمیت 8 فلمی فنکاروں کے نام جوابی خط وزیر داخلہ محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم سے ملاقات، ویزا سہولیات پر اتفاق چین اور روس کو مشرقی ایشیا تعاون میکانزم کو فروغ دینا چاہئے، چینی وزیر خارجہ عالمی تہذیبوں کے مکالمے پر وزارتی کانفرنس میں شرکا کا اظہار خیال بحری ترقی میں نجی شعبے کا کردار قابل تحسین ہے، وفاقی وزیر بحری امور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس ریکارڈ سطح پر، ڈالر سستا ہوگیا