عالمی یوم آبادی کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
عالمی یوم آبادی کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام, 11 جولائی 2025 ہر سال آبادی کا عالمی دن اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ آبادی میں پائیدار اضافے اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے کے لیے پوری دنیا متحد ہے ۔ اس سال کا تھیم، "نوجوانوں کو بااختیار بنانا کہ وہ ایک منصفانہ اور پرامید دنیا میں اپنے مطلوبہ خاندانوں کو تشکیل دے سکیں،" پاکستان کے آبادیاتی منظرنامے کے لئے ایک اہم پیغام رکھتا ہے ۔ 242 ملین کی آبادی کے ساتھ، جن میں سے تقریباً 65% کی عمریں 30 سال سے کم ہیں، پاکستان اپنی تاریخ کے ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ نوجوانوں کی یہ بڑی تعداد ایک غیر معمولی موقع اور ایک اہم چیلنج دونوں کی نمائندگی کرتی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
روسی صدر پیوٹن اور وزیراعظم شہباز شریف کی اگست میں ملاقات متوقع، طارق فاطمی کی روسی نائب وزیراعظم سے ملاقات
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ طارق فاطمی کی رو سی نائب وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی، اقتصادی، توانائی، صنعتی اور زرعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان، ازبکستان، روس ریلوے منصوبے اور کارگو ٹرین کی اہمیت پر زور دیا گیا، روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچوک نے پاکستان سے تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اورکہا کہ پاکستان روس کا فطری اتحادی ہے۔ طارق فاطمی نے روسی قیادت کیلئے پاکستانی قیادت کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، انہوں نے کہا کہ پاکستان روس کو عالمی استحکام کیلئے اہم ملک سمجھتا ہے۔ملاقات میں پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق جاری بات چیت کو تاریخی اہمیت کا حامل قرار دیا گیا، روسی نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان روس کا فطری اتحادی ہے، ان کا کہنا تھا کہ صدر پیوٹن اور وزیراعظم شہباز شریف کی اگست میں ملاقات متوقع ہے۔