کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کی غلطی کے باعث مسافر آف لوڈ
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کی غلطی کے باعث مسافر آف لوڈ کر دیا گیا۔
پاکستان ایئرپورٹ ایوی ایشن (پی اے اے) حکام کے مطابق نجی ایئر لائن کا مسافر غلطی سے غیر ملکی ایئر لائن کے کاؤنٹر پر چلا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئر لائن نے مسافر کا ٹکٹ دیکھے بغیر بورڈنگ کارڈ جاری کر دیا۔
لاہور سے کراچی کے بجائے جدہ پہنچنے والے مسافر شاہ زین نے نجی ایئر لائن کی انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔
پی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ دو ایک جیسے نام کے مسافروں کی وجہ سے ایئر لائن کے عملے سے غلطی ہوئی، مسافر کے آنے پر غیر ملکی ایئر لائن نے دوسرے مسافر سے بورڈنگ کارڈ لے کر اسے واپس بھیجا۔
حکام نے بتایا کہ غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز شارجہ جا رہی تھی، اس دوران نجی ایئر لائن نے بورڈنگ مکمل کر کےبند کر دی تھی، فلائٹ کلوز ہونے کی وجہ سے نجی ایئر لائن نے اپنے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔
پی اےاے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر مزدور تھا، اس کے پاس دوسرا ٹکٹ لینے کے پیسے بھی نہیں تھے، پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
حکام کے مطابق نجی ایئر لائن کا مسافر مزدور ہے، کراچی سے دبئی جارہا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: غیر ملکی ایئر لائن نجی ایئر لائن ایئر لائن کی ایئر لائن نے
پڑھیں:
لاہور ایئر پورٹ پر پرندوں کی موجودگی فلائٹ آپریشنز کیلئے خطرہ، نیا نوٹم جاری
پی اے اے کی جانب سے پائلٹس کو لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران انتہائی احتیاط کی ہدایت کر دی گئی۔ نوٹم میں ایئرلائنز کو طیاروں میں اضافی ایندھن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، طیاروں کو فضا اور زمین پر روکا جاسکتا ہے، اس لیے طیاروں میں اضافی ایندھن لازمی رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ایئرپورٹ پر پرندوں کی موجودگی طیاروں کے محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے خطرہ، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کر دیا۔ پی اے اے کی جانب سے پائلٹس کو لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران انتہائی احتیاط کی ہدایت کر دی گئی۔ نوٹم میں ایئرلائنز کو طیاروں میں اضافی ایندھن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، طیاروں کو فضا اور زمین پر روکا جاسکتا ہے، اس لیے طیاروں میں اضافی ایندھن لازمی رکھیں۔ پرندے طیاروں کے لیے بڑا خطرہ ہوتے ہیں، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے نوٹم میں حادثات سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔