قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے سے ’معمولی نقصان‘ ہوا تھا، پینٹاگون کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے سے ’معمولی نقصان‘ ہوا تھا، پینٹاگون کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی کہ ایران کی جانب سے گزشتہ ماہ داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل قطر میں واقع امریکی فضائی اڈے العدید ایئر بیس پر گرا تھا۔
پینٹاگون کے چیف ترجمان شان پرنیل نے ترکیہ کے خبر رساں ادارے ’انادولو‘ کے لیے دیے گئے بیان میں کہا کہ 23 جون 2025 کو ایران کا ایک بیلسٹک میزائل العديد ایئر بیس پر آ کر گرا، جب کہ باقی میزائلوں کو امریکی اور قطری ایئر ڈیفنس سسٹمز نے کامیابی سے تباہ کر دیا تھا۔
شان پرنیل نے مزید کہا کہ اس حملے سے اڈے پر موجود ساز و سامان اور ڈھانچے کو معمولی نقصان پہنچا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ العدید ایئر بیس مکمل طور پر فعال ہے اور اپنے قطری شراکت داروں کے ساتھ مل کر خطے میں سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنا مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایران نے یہ میزائل حملہ 21 جون کو امریکی افواج کی جانب سے ایران کے 3 جوہری مقامات کو نشانہ بنانے کے بعد جوابی طور پر کیا تھا۔
واقعے کے بعد، امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) (جو خطے میں امریکی افواج کی نگرانی کرتی ہے) نے کہا کہ امریکی اور قطری افواج نے مل کر حملے کو کامیابی سے ناکام بنایا۔
امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے 26 جون کو صحافیوں کو بتایا تھا کہ ایئر بیس پر حملے کو روکنا امریکی فوج کی تاریخ میں پیٹریاٹ میزائل سسٹم کا سب سے بڑا استعمال تھا۔
کین نے کہا تھا کہ امریکی فوج کے ساتھ قطری پیٹریاٹ ٹیمیں بھی اس تنصیب کے دفاع میں شامل تھیں، اگرچہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے پیٹریاٹ میزائل داغے گئے، مگر اتنا ضرور کہا کہ ’فضا میں بہت ساری دھات اُڑ رہی تھی‘۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراپوزیشن کے معطل اراکین پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل اپوزیشن کے معطل اراکین پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل بھارت کو بڑا دھچکا، برازیل نے آکاش میزائل سسٹم کی خریداری سے انکار کردیا سید پور گاؤں میں سی ڈی اے کا بڑا آپریشن، درجنوں غیر قانونی مکانات خالی کرا لیے گئے پشاور ہائی کورٹ کا اعظم سواتی کو نیب تفتیش جوائن کرنے کا حکم سکیورٹی فورسز کے شہدا کے لئے لفظ ’ہلاک‘ استعمال کرنے پر پابندی عائد بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ ، مسلم ممالک کیخلاف جارحیت کی منصوبہ بندی جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
امریکا کی ایرانی بینکنگ نیٹ ورک پر مزید پابندیاں، امارات، چین اور ترک کمپنیاں بلیک لسٹ
امریکی محکمۂ خزانہ کا کہنا ہے کہ ایرانی تیل کی خرید و فروخت سے کروڑوں ڈالرز کا ایران کو فائدہ دیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران سے لین دین کرنیوالوں پر بھی مزید پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے ایران کی بینکنگ نیٹ ورک پر مزید پابندیاں لگا دیں۔ امریکی محکمۂ خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات، ترکیہ، چین اور ہانگ کانگ کی کچھ کمپنیاں بلیک لسٹ کی گئی ہیں۔ ان کمپنیوں پر ایران کے میزائل پروگرامز کی مالی و تیکنیکی معاونت کرنے کے الزامات ہیں۔ امریکی محکمۂ خزانہ کا کہنا ہے کہ ایرانی تیل کی خرید و فروخت سے کروڑوں ڈالرز کا ایران کو فائدہ دیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران سے لین دین کرنے والوں پر بھی مزید پابندیاں لگ سکتی ہیں۔