پاکستانی ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کی حالیہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، جہاں صارفین اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ آیا یہ تصاویر حقیقت ہیں، فوٹو شاپ کا کمال یا مصنوعی ذہانت (AI) کا نتیجہ صحیفہ نے خود اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں یہ سوال چھوڑا کہ "یہ اے آئی ہے، فوٹو شاپ ہے یا حقیقت؟ کچھ نہیں کہہ سکتی" اس کے بعد ان کی تصاویر، جن میں وہ ڈیپ نیک لائنز، بیک لیس جمپ سوٹ اور آف شولڈر میکسی جیسے مغربی لباس میں نظر آ رہی ہیں، تیزی سے وائرل ہو گئیں متعدد صارفین نے ان تصاویر کو AI سے تخلیق شدہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تصاویر میں اداکارہ کے مستقل ٹیٹو کی غیر موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ اصل نہیں ہیں دوسری جانب ایک بڑی تعداد نے انہیں اس بولڈ انداز پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر بار بار اس طرح کی متنازع تصاویر شیئر کرنا غیر مناسب ہے اور عوامی شخصیات کو محتاط رویہ اپنانا چاہیے یہ پہلا موقع نہیں کہ صحیفہ جبار کو اپنے لباس یا انداز پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو، ماضی میں بھی وہ بولڈ فوٹو شوٹس اور بیانات کے باعث سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بنتی رہی ہیں 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر

پڑھیں:

سپر سٹار معمر رانا کی بیٹی کی 26ویں سالگرہ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار اداکار معمر رانا کی صاحبزادی ریاء رانا کی 26ویں سالگرہ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔اداکار معمر رانا کا شمار نوے کی دہائی کے ورسٹائل فنکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے لالی وڈ کو کئی لازوال فلمیں دیں۔فلم ’کڑیوں کو ڈالے دانا’سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکار معمر رانا ’دیوانے تیرے پیار کے’، ’فائر’، ’چوڑیاں’، ’جھومر’اور کوئی تجھ سا کہاں جیسی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔حال ہی میں معمر رانا کی صاحبزادی ریاء رانا نے اپنی 26ویں سالگرہ منائی جسکی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ریاء نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں دوستوں اور فیملی کے ہمراہ اپنی 26ویں سالگرہ کا جشن مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔سالگرہ کے خاص دن کی مناسبت سے برتھ ڈے گرل نے دوستوں اور اپنی فیملی کیساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا اور تصاویر بھی کلک کیں۔ان مختلف تقریبات میں  برتھ ڈے گرل کبھی ٹی پنک تو کبھی پرنٹڈ جوڑے میں ملبوس غضب ڈھاتے نظر آئیں جنہیں دیکھ کر صارفین نظریں ہٹانا ہی جیسے بھول گئے۔

متعلقہ مضامین

  • یوٹیوبر فلک جاوید کا ’گروک‘ سے شہبازشریف کی شادیوں پر سوال، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا جواب سوشل میڈیا پر وائرل
  • صحیفہ جبار کی بولڈ تصاویر حقیقت یا اے آئی؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
  • سپر سٹار معمر رانا کی بیٹی کی 26ویں سالگرہ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
  • دھواں دار خطاب سے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بننے والی پاک فوج کی کیپٹن ایمان درانی کون ہیں؟
  • جنوبی ایشیا کے ماحولیاتی چیلنجز اور سوشل میڈیا کا کردار
  • پہلی بار حکومت اور اسٹیبلیشمنٹ ایک ساتھ ہے، تو لوگوں کو تکلیف ہے، محسن نقوی
  • فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی ماتم کرتے ہوئے ویڈیو وائرل
  • پاک فوج کی کیپٹن ایمان درانی سوشل میڈیا پر چھاگئیں
  • کورین پاپ گلوکار شِم جے ہیون چل بسے