مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں غیر قانونی بستی کے خلاف گرینڈ آپریشن، 1.5 ایکڑ اراضی واگزار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد کے قدرتی حسن اور ماحولیاتی تحفظ کو برقرار رکھنے کے لیے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک اور اہم پیش رفت۔ مارگلہ ہلز نیشنل پارک ایریا میں غیر قانونی طور پر قائم کی گئی بستی کے خلاف کامیاب گرینڈ آپریشن کے دوران 1.

5 ایکڑ اراضی واگزار کرا لی گئی۔ چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ/ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ کی نگرانی میں یہ آپریشن ٹریل تھری سے ملحقہ نیشنل پارک ایریا میں عمل میں لایا گیا۔

کارروائی کے دوران ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی نفری بھی تعینات رہی۔آپریشن کے نتیجے میں نیشنل پارک کی حدود میں قائم 13 غیر قانونی مکانات کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا اور قیمتی سرکاری اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کرایا گیا۔یاد رہے کہ آپریشن سے قبل تمام غیر قانونی مکینوں کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے اور مکانات کو مکمل طور پر خالی کرایا گیا تاکہ کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے۔واگزار کرائی گئی اراضی کو ماحولیاتی تحفظ کے پیش نظر فوری طور پر محکمہ انوائرنمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے،

تاکہ نیشنل پارک کے قدرتی ماحول کو بحال رکھا جا سکے۔ سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد کے قدرتی حسن کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور مارگلہ ہلز نیشنل پارک سمیت تمام حساس علاقوں میں کسی بھی قسم کی تجاوزات یا غیر قانونی قبضے کو ہرگز برداشت نہیںکیاجائیگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکرپشن برداشت نہیں، کرپٹ افسروں کو ہٹایا تو ملک بھر سے سفارشوں کے فون آئے: وزیراعظم کرپشن برداشت نہیں، کرپٹ افسروں کو ہٹایا تو ملک بھر سے سفارشوں کے فون آئے: وزیراعظم پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا بھارت: بی جے پی کی مسلم کش انسانیت سوز پالیسیاں، واشنگٹن پوسٹ کی چشم کشا رپورٹ میں ہولناک انکشافات مولانا فضل الرحمان کا خیبر پختونخوا میں تبدیلی کی خواہش کا اظہار،تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے آنی چاہیے:سربراہ جے یو آئی ایک سو نوے ملین پا ئونڈ کرپشن کیس میں شہزاد اکبر کا مرکزی کردار ثابت،غیر قانونی سکیم کا ماسٹر مائنڈ بن کر پاکستان کو... وزیر داخلہ کی ہدایت ، چیئرمین سی ڈی اے کی پھرتیاں،، پلاننگ اور انوائرمنٹ ونگ کی نااہلی جناح اسکوائر پراجیکٹ نے ڈپلومیٹک انکلیو کو... TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مارگلہ ہلز نیشنل پارک

پڑھیں:

اسلام آباد بار کونسل انتخابات،نتائج سامنے آ گئے،حامد خان گروپ صرف ایک سیٹ پر کامیاب

اسلام آباد بار کونسل انتخابات،نتائج سامنے آ گئے،حامد خان گروپ صرف ایک سیٹ پر کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد بار کونسل انتخابات ،غیر سرکاری نتیجہ،ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی،عبدالرحمن حر باجوہ 1369 ووٹ لیکر کامیاب ،راجہ علیم عباسی کا 1351 ووٹ لیکر فاتح قرار ،چوہدری حفیظ اللہ یعقوب 1295 ووٹ ممبر بار کونسل منتخب ،،محمد ظفر کھوکھر نے 1288 ووٹ لیکر جیت اپنے نام کی ، آصف عرفان 1126 ووٹ لیکر جیت گئے ،اسلام آباد بار کونسل سے حامد خان گروپ 1 نشست جیت پایا ،غیر سرکاری نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے حفیظ اللہ یعقوب ممبر اسلام آباد بار کونسل منتخب ،اسلام آباد بار کونسل انتخابات میں مجموعی طور پر 21 امیدوار مدمقابل ہیںبار کونسل میں پہلے 5 سب سے زیادہ ووٹ لینے والے امیدوار فاتح قرارپائے گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے،صدر مملکت کا اظہار تعزیت سابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے،صدر مملکت کا اظہار تعزیت غزہ میں عالمی فورس کیلئے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے، اردن اور جرمنی کا موقف سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئندہ عدالتی ہفتے کے بینچز تشکیل بیرون ممالک کا ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے: مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا حکومتی وزرا اور فضل الرحمان سے ملاقاتوں کا فیصلہ شاہ محمود قریشی سے سابق رہنمائوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • قنبر علی خان: ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایت
  • اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
  • پاک-افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے جائیں گے
  • اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپنڈنٹ گروپ کامیاب
  • اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری
  • اسلام آباد بار کونسل انتخابات،نتائج سامنے آ گئے،حامد خان گروپ صرف ایک سیٹ پر کامیاب
  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیلی کام کمپنیوں کی کمپٹیشن کمیشن کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں
  • شہری اراضی کو قبضہ گروہوں سے بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے‘آباد
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: غیر قانونی گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز کیخلاف سی ڈی اے کو کارروائی کی اجازت
  • رواں سال 22لاکھ ایکڑ اراضی پر گندم کی کاشت کی جائے گی: وزیراعلیٰ سندھ