کراچی میں غیر قانونی پارکنگ مافیا کیخلاف گھیرا تنگ ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
شہریوں کی متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد ایم اے جناح روڈ پر فوری ایکشن
غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی والے ملزمان کیخلاف پہلی ایف آئی آر درج کرلی گئی
شہر قائد میں غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی پر پہلی ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان بلدیہ عظمی کراچی کے مطابق کراچی میں میں غیر قانونی پارکنگ فیس کی وصولی کے خلاف پہلی ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔کارروائی میئر کراچی کے 32مقامات کو فری پارکنگ زون قرار دینے کے بعد عمل میں آئی ہے۔شہریوں کی متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد ایم اے جناح روڈ پر فوری ایکشن لیا گیا اور میئر کراچی کے حکم پر چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران غیر قانونی فیس وصولی والے ملزمان کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کرکے مقدمہ درج کردیا گیا۔میئر کراچی نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ غیر قانونی پارکنگ فیس کی شکایات پر کارروائی کے لیے فورس تشکیل دی جائے اور عوام کو تنگ کرنے والے عناصر کے خلاف بغیر دبا کے فوری اور مثر کارروائی یقینی بنائی جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: غیر قانونی پارکنگ فیس
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔