کوئٹہ، ایف آئی اے کی کارروائیاں، انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
کوئٹہ:
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نےکارروائیوں کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایات پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور خفیہ اطلاع پر اسنیپ چیکنگ کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ کارروائی سریاب روڈ کوئٹہ پر عمل میں لائی گئی، جس کےدوران 17 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، شواہد کی روشنی میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کی شناخت حمد اللہ عرف کشمیر،گل زمان اور محمد اسلم کے ناموں سے کی گئی۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان انسانی اسمگلنگ کے گھناونےجرم میں ملوث ہیں، جن سے 3 موبائل فون اور نوٹ پیڈ برآمد کیے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان سے برآمد شدہ اشیا کی ابتدائی جانچ سےملزمان کےانسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے
پڑھیں:
بلوچستان میں بھارتی پراکسیز دہشت گردی میں ملوث ہیں: دفتر خارجہ
اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت اور اس کی پراکسیز دہشت گردی میں ملوث ہیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے ایشو پر بالکل کلیئر ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اس اس طرح کا کوئی بیان نہیں آیا، ترجمان پیپلز پارٹی اس حوالے سے بہتر بیان کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے، تائیوان کے معاملے پر ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں۔ بلوچستان میں انڈین مداخلت ہوتی ہے اور انڈین پراکیسیز ان واقعات میں ملوث ہیں۔ پاکستان یہ معاملہ دنیا میں ہر فورم پر اٹھا رہا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان برکس ممالک کی تنظیم میں شمولیت کا خواہاں ہے۔ برکس کے بارے میں اب جو چیزیں سامنے آرہی ہیں، ہم اس پر کمنٹ نہیں کر سکتے کیوں کہ ابھی ہم اس کے رکن نہیں۔
مالی سال 25-2024 کا اختتام، ریلوے کی آمدن میں تاریخی اضافہ
مزید :