شہدادپور: موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان کی شہری کو اغوا کرنےکی کوشش
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شہدادپور(نمائندہ جسارت)دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ،نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی دن دیہاڑے فضل نامی شہری کو اغواءکرنے کی کوشش، مزاحمت پر گولی مار کر زخمی کردیا، ملزمان فرار ہوگئے،زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، لواحقین نے واقعے کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے مقامی پولیس سے تحفظ کی اپیل کردی، خیبرپختونخوا کے علاقہ غازی سے اپنے بہنوئی کے گھر رہائش پذیر شخص فضل نے صحافیوں کو بتایا کہ قبضہ مافیا گروپ کی جانب سے دھمکیاں ملنے
کے بعد اپنی اور اپنے بچوں کی جان بچانے کی خاطر وہ خیبرپختونخوا میں اپنے آبائی علاقہ غازی سے شہداد پور اپنے بہنوئی کے پاس منتقل ہواہے،گزشتہ روز وہ سودا سلف لینے کے لیے بازار گیا تو گلی میں پہلے سے موجود 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم مسلح افراد نے اسے روکا اور اس سے اس کے بھائی لیاقت کے بارے میں پوچھا کہ آیا وہ بھی اس کے ساتھ رہائش پذیر ہے،جب اس نے اپنے بھائی کے بارے میں کچھ نہ بتایا تو انہوں نے اسے اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی،تاہم شور مچانے پر ملزمان نے اسے ٹانگ پر گولی مار دی، اور موقع سے فرار ہو گئے، ڈاکٹروں کے مطابق زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: 4 سال قبل چوری ہوئی موٹرسائیکل کا ای چالان مالک کو بھیج دیا گیا
کراچی میں ایک شہری کی چار سال قبل ٹیپو سلطان روڈ سے چوری ہوئی موٹرسائیکل کا ای چالان اس کے پاس پہنچ گیا۔ مالک کے مطابق، موٹرسائیکل کی چوری کی انٹری پہلے ہی ٹیپو سلطان تھانے میں کروا دی گئی تھی۔
ای چالان میں بتایا گیا کہ 27 اکتوبر کو ہیلمٹ نہ پہننے پر 5 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ شہر میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد دستی چالان کا سلسلہ مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق، آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ 27 اکتوبر سے یہ سہولت باقاعدہ نافذ ہو گئی ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ روڈ سیفٹی یقینی بنانے کے لیے کراچی ٹریفک مینجمنٹ بورڈ کا قیام ضروری ہے۔