قاضی احمدپولیس اور ڈاکوؤں کافقیر رسول بخش لنک روڈ پر آمنا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قاضی احمد (نمائندہ جسارت )قاضی احمد پولیس اور ڈاکوؤں کافقیر رسول بخش لنک روڈ پر آمنا سامنا مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اسکے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ قاضی احمدکی پولیس روزانہ کے معمول کے مطابق گشت کے دوران نامعلوم ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ ہوا جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا اور جبکہ اس کے 2 ساتھی ملزم نوید چانڈیو اور وحید چانڈیو فرار ہوگئے زخمی ڈاکو کو علاج کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیازخمی ڈاکو کی شناخت سلیم چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ سمیت پستول برآمد کیا گیا ہے زخمی ڈاکو قاضی احمد شہر کی چوری اور ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں بھی ملوث رہاہے۔ ملزم سلیم چانڈیو نے انکشاف کیا ہے کہ گْزشتہ رات بھی شہر میں ڈکیتی کے ارادے سے آئے تھے اس کے علاوہ اس گینگ کے ساتھ کھوسہ گینگ بھی شامل ہے جو کہ چوری اور ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے ۔ قاضی احمد پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کارروائی کرکے گینگ کا مرکزی ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا۔فرار ڈاکو نوید چانڈیو اور وحید چانڈیو کی گرفتار کے لئے ضلع بھر میں سرچ آپریشن کیلئے ناکہ بندی کردی گئی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔