حیدرآباد: سیری پولیس کیساتھ مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سیری پولیس کی کامیاب کارروائی, ڈکیت گروہ سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، 4 رکشے برآمدکرلیے گئے۔سیری پولیس نے خفیہ اطلاع پر پر سونو خان علمانی لنک روڈ کے قریب کارروائی کی۔ پولیس کو موصول شدہ اطلاعات کے مطابق 5 ملزمان مختلف وارداتوں میں چوری وچھینے گئے 4 رکشے ایک مقام سے دوسرے مقام پر منتقل
کر رہے ہیں،پولیس نے بروقت کارروائی کی، ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اوردو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دیگر ساتھی فرار ہوگئے گرفتار ملزم کی شناخت گلبہار ولد بادل کے نام سے ہوئی ،ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول اورچوری وچھینے گئے رکشے برآمد ہوئے دوران تفتیش ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی و لوٹ مار کی کئی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور:پولیس نے ڈیفنس میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ ڈیفنس میں دوست نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کر دیا، ملزم ایک دن پہلے گھر میں داخل ہوا تھا اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ رکھا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور مقتول 32 سالہ حسن کی لاش دروازے توڑ کر کمرے سے نکالی گئی۔
لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے مقتول کے سر پر ہتھوڑے مارے اور پھر چاقو مار کر قتل کیا، ملزم نے لاش کپڑوں میں لپیٹ رکھی تھی اور کمرہ اندر سے لاک کر رکھا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ایس پی کینٹ بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔