کے پی قدرتی وسائل اور صلاحیت سے مالامال ہونے کے باوجود ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے، گورنر
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
پشاور:
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا بے پناہ قدرتی وسائل، تاریخی ورثے اور انسانی صلاحیتوں سے مالا مال صوبہ ہے لیکن بدقسمتی سے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب مل کر اس صوبے کو ترقی، خوش حالی اور سرمایہ کاری کا مرکز بنائیں۔
گورنر ہاؤس پشاور میں برین ڈیزائنرکے زیراہتمام ایکسپلور اینڈ انویسٹ خیبر پختونخوا ریجن کے عنوان سے منعقدہ چھٹی کانفرنس سے گورنر فیصل کریم کنڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کیا اور مختلف کاروباری شخصیات میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے-
کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج کی کانفرنس میں پیش کی جانے والی تجاویز کو متعلقہ فورمز کے ساتھ اٹھایا جائے گا اور گورنر ہاؤس کی جانب سے مکمل تعاون یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا ابھرتا ہوا تجارتی، صنعتی، سیاحتی اور ٹیکنالوجی کا مرکز بن چکا ہے، یہاں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں، جن میں قابلِ تجدید توانائی، معدنیات، زرعی صنعت، آئی ٹی اور سیاحت کے شعبے نمایاں ہیں۔
گورنر کے پی نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس اصلاحات، خصوصی اقتصادی زونز اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے ذریعے کاروباری ماحول کو بہتر بنایا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام بالخصوص نوجوان طبقہ ہی اصل طاقت ہیں، حکومت ان کی فنی تربیت، ٹیکنالوجی کی تعلیم اور رہنمائی پر توجہ دے رہی ہے تاکہ ایک باصلاحیت، ہنرمند اور کاروبار دوست نسل تیار ہو۔
گورنر نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں پاکستان کے نوجوان ہر میدان میں عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں، ضرورت صرف رہنمائی اور مواقع فراہم کرنے کی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی ترقی اور خوش حالی کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملائیں اور اس صوبے کو ترقی یافتہ بنانے کے لیےکردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز اینڈ کامرس اینڈ انڈسٹریز کو آئندہ ایوارڈ تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
مری پتریاٹہ ٹاپ پر دلکش ٹری ہاؤس سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا
پنجاب ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی عاصم رضا نے پتریاٹہ ٹاپ پر صوبے کے پہلے خوبصورت ٹری ہاؤس کا افتتاح کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیاحوں کے لیے خوشخبری، مری کے دلکش مناظر کی سیر کراتی ٹورسٹ بس سروس کا آغاز
بلند پہاڑوں اور سرسبز وادیوں کے درمیان تعمیر کیا گیا یہ ٹری ہاؤس سیاحوں کو قدرتی حسن اور جدید سہولیات کا حسین امتزاج فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیے: راولپنڈی سے بھوربن تک گلاس ٹرین کب تک شروع ہونے کی توقع ہے؟
ایم ڈی ٹی ڈی سی پی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر سیاحتی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے تاکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
مزید پڑھیں: عوام کی خدمت پر تنقید کی جارہی ہے، ایسا کرنے والوں کی بے بسی سمجھتی ہوں، مریم نواز
سیاحت کے ماہرین کے مطابق ٹری ہاؤس جیسے منفرد اقدامات نہ صرف مری کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گے بلکہ مقامی معیشت اور روزگار کے مواقع بھی پیدا کریں گے۔ دیکھیے عثمان علی کی یہ دلچسپ ویڈیو رپورٹ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب کا پہلا ٹری ہاؤس پہلا ٹری ہاؤس مری مری پتریاٹہ مری میں ٹری ہاؤس