26 لاکھ ٹن چینی ذخیرہ ہوچکی کریک ڈاؤن ہو تو قیمت 150 ہوجائیگی، ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
کراچی:
اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے چینی کی درآمدات کی مخالفت اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ کارگر ثابت ہوا ہے نتیجے میں چینی کی تھوک وخوردہ قیمتوں میں اضافے کا تسلسل گزشتہ 2 روز سے رک گیا۔
ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبدالروف ابراہیم نے ایکسپریس کو بتایا کہ چینی کی ریٹیل قیمت 200 روپے سے کم ہوکر 195 روپے کی سطح پر آگئی، چینی کی فی کلو گرام تھوک قیمت بھی 185 روپے سے کم ہوکر 178روپے تا 180روپے پر آگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف عملی طور پر کریک ڈاؤن کا آغاز کرے تو تھوک مارکیٹوں میں فی کلوگرام چینی مزید 30 روپے سستی ہوسکتی ہے کیونکہ کریک ڈاؤن کی صورت میں منافع خوری اور اسمگلنگ کے لیے 26 لاکھ ٹن ذخیرہ کی گئی چینی مارکیٹ میں لائی جاسکتی ہے جسکے نتیجے میں فی کلوگرام چینی کی تھوک قیمت 150روپے کی سطح آسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی ضروریات کے نام پر چینی کی درآمدات کی قطعا کوئی ضرورت نہیں ہے، ملک کو اس وقت زرمبادلہ کی شدید ضرورت ہے لہذا ان حالات میں اگر حکومت کی جانب سے چینی درآمد کی گئی تو ملک کا 26کروڑ 50لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کا قیمتی ذرمبادلہ ضائع ہوجائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پٹرول 2.43، ڈیزل 3.02، مٹی کا تیل 3.43 روپے لٹر مہنگا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ +نمائندہ خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں دو روپے 43 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 02 پیسے لٹر اضافہ ہو گیا۔ اضافے کے بعد پٹرول 265 روپے 45 پیسے اور ڈیزل 278 روپے 44 پیسے لٹر ہو گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا۔ ادھر اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے 89 پیسے فی کلو کمی کر دی۔ گیارہ اعشاریہ 8 کلو کا گھریلو سلنڈر 69 روپے 44 پیسے مزید سستا ہوگیا۔ ایل پی جی کے گیارہ اعشاریہ 8 کلو سلنڈر کی نئی قیمت دو ہزار 378 روپے 89 پیسے ہوگئی ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے 89 پیسے کمی سے نئی فی کلو قیمت 201روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔مٹی کا تیل تین روپے 34 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل ایک روپیہ 22 پیسے مہنگا ہو گیا۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 185 روپے 05 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 163 روپے 98 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔