بیجنگ میں ’’قومی آزادی اور عالمی امن کے لئے‘‘تھیم ایگزبیشن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
بیجنگ میں ’’قومی آزادی اور عالمی امن کے لئے‘‘تھیم ایگزبیشن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز
بیجنگ :جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمت کی قومی جنگ کے آغاز کے اٹھاسی برس مکمل ہونے کی مناسبت سے تقریب اور “قومی آزادی اور عالمی امن کے لئے” تھیم ایگزبیشن کی افتتاحی تقریب بیجنگ کے جاپانی جارحیت کے خلاف جنگ کی مزاحمت کے میموریل ہال میں منعقد ہوئی۔
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیکریٹریٹ کے سیکٹری چھائی چی نے تقریر کی اور نمائش کے افتتاح کا اعلان کیا۔اپنی تقریر میں چھائی چی نے نشاندہی کی کہ 88 سال قبل آج ہی کے دن جاپان نے چین کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا تھا۔ اس کے جواب میں چینی فوج اور عوام نے سخت مزاحمت کی اور فاشزم کے خلاف عالمی جنگ کے مشرقی محاذ کی بنیاد رکھی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے بہادری سے جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ ملکی بقا ،
قومی احیا اور انصاف کے لیے فرنٹ لائن پر لڑی اور آخر کار اس میں عظیم فتح حاصل کرتے ہوئے عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا.
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسبز رنگ ،چین-یورپی یونین تعاون کا نمایاں رنگ ہے ،چینی وزارت خارجہ پاک بھارت تعلقات میں مشاورت سے اختلافات کو دور کرنے کے حامی ہیں ، چینی وزارت خارجہ ایران پر حملے، امریکا اور اسرائیل کا احتساب ہونا چاہئے: ایرانی وزیر خارجہ برکس ممالک تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے، برکس اعلامیہ ٹرمپ کا ایلون مسک کے تیسری سیاسی جماعت کے اعلان پر ردعمل سامنے آگیا برکس ممالک کی ایران پر حملوں کی مذمت، اسرائیل و امریکا کا نام لینے سے گریز اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
دیرینہ شراکت داری بہت اہم:وزیراعظم ٹرمپ کو یوم آزادی پر مبارکباد ‘امید ہے عالمی تنازعات حل ہونگے: وزیر داخلہ
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی انتظامیہ اور عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔جمعہ کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی انتظامیہ اور امریکہ کے عوام کو ان کے یوم آزادی پردلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے اور آنے والے سالوں میں ہمارے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکہ کے یوم آزادی پرامریکی عوام اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر و سفارتی حکام کو مبارکباددی ہے اور امریکی حکومتی حکام اور عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پر امریکی عوام کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام عالم میں پائیدار امن کے لئے مثالی کردار ادا کیا ہے اور کر رہے ہیں امید ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں دیرینہ عالمی تنازعات حل ہوں گے۔