اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارتِ خزانہ، حکومتِ پاکستان نے چین میں پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا کے سلسلے میں نان ڈیل انویسٹر روڈ شو (Non-Deal Roadshow) کا آغاز کر دیا ہے۔ وزارت کے نمائندوں نے 7 جولائی سے 11 جولائی 2025 تک بیجنگ میں سرمایہ کاروں سے قبل از مارکیٹنگ مشاورتی ملاقاتیں کیں۔

اس دورے کے دوران پاکستانی وفد نے ممکنہ سرمایہ کاروں، انڈر رائٹرز، ضامن اداروں، چینی ریٹنگ ایجنسی اور قانونی مشیروں سے تکنیکی بات چیت کی۔ ملاقاتوں میں پاکستان کی مجموعی معاشی صورتحال، قرضوں کے انتظام سے متعلق اصلاحات، اور پانڈا بانڈ کے مجوزہ ڈھانچے پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔

اجلاسوں میں ریگولیٹری تقاضوں، کریڈٹ گارنٹی انتظامات، اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی پر بھی غور کیا گیا۔ روڈ شو کو ابتدائی طور پر سرمایہ کاروں کی جانب سے مثبت ردعمل ملا، جو پاکستان کی اقتصادی اصلاحات اور بین الاقوامی مالیاتی منڈی میں بڑھتی ہوئی ساکھ کا اظہار ہے۔

یہ دورہ حکومتِ پاکستان کی سرمایہ کاروں سے فعال روابط اور چین کی آن شور (مقامی) کیپٹل مارکیٹ تک رسائی کے ذریعے مالیاتی ذرائع کو متنوع بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ توقع ہے کہ پانڈا بانڈ اسی سال تمام دستاویزی کارروائیوں اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے کریڈٹ گارنٹیز کے بعد باضابطہ طور پر جاری کر دیا جائے گا۔

یہ پیش رفت پاکستان کے لیے چین کی وسیع اور متنوع بانڈ مارکیٹ تک رسائی، سرمایہ کاروں کا دائرہ وسیع کرنے، اور مقامی کرنسی میں مالیاتی ذرائع حاصل کرنے کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

وزارتِ خزانہ کا کامیاب نان ڈیل روڈ شو، مالیاتی سفارت کاری میں پاکستان کی نئی سمت اور پر اعتماد پیش قدمی کا واضح پیغام دے رہا ہے — پاکستان عالمی کیپٹل مارکیٹ میں نئے افق سر کرنے کو تیار ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سرمایہ کاروں پانڈا بانڈ پاکستان کی روڈ شو

پڑھیں:

پٹرول کی قیمت برقرار‘ ڈیزل 2.78روپے لٹرمہنگا

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی ) حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔وزارت خزانہ کے مطابق  پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق  پٹرول کی قیمت 264روپے 61 پیسے فی لٹر برقرار ہے۔  2 روپے78 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے77 پیسے لٹر مقرر ہوگئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • شرجیل میمن اور ناصر شاہ کی یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • امریکا نے ایران کے مالیاتی نیٹ ورک پر نئی پابندیاں عائد کردیں 
  • سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے، گورنر سندھ
  • تاریخ میں پہلی بار 2600 ارب روپے قرض قبل ازوقت واپس کیا گیا، ترجمان وزارت خزانہ
  • مالی سال 2025 میں وفاقی خسارہ کم ہو کر 7.1 ٹریلین روپے رہا، وزارت خزانہ کا دعویٰ
  • پاکستان کا صنعتی شعبہ بہتر ہو رہا ہے، آئی ٹی اور سروسز میں ترقی ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں ، جام کمال خان
  • پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا
  • پٹرول کی قیمت برقرار‘ ڈیزل 2.78روپے لٹرمہنگا
  • پٹرول کی قیمتیں برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا
  • گورنر سندھ کی چینی سرمایہ کاروں کو کراچی میں صنعتیں قائم کرنے کی دعوت