انڈیکس 10.18 فیصد اضافے سے 1421 پوائنٹس بڑھ گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںپیر کے روز کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں بینچ مارک KSE-100 انڈیکس 1.08 فیصد اضافے سے1421پوائنٹس بڑھ گیا، اور انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 133,862 پوائنٹس کی سطح پر بھی پہنچ گیاتھا تاہم کاروبار کے اختتام پرتیزی کی شدت میں معمولی کمی آئی۔تجزیہ کاروں نے اس مثبت رجحان کو پالیسی کی ممکنہ وضاحت اور بہتری کی جانب بڑھتے ہوئے معاشی اشاریوں کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد سے منسوب کیا ہے۔مہنگائی میں کمی، بجلی کے نرخوں میں کمی، اور مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی نے انڈیکس کے مسلسل اضافے کو سہارا دیا۔ سرمایہ کاروں نیبہتر کارکردگی کی توقعات پر اپنارخ اسٹاک مارکیٹ کی طرف موڑا ہے۔ماہر معیشت کیپٹن عبدالرشید ابڑو کے مطابق کم ہوتی مہنگائی، مالیاتی نظم و ضبط، مستحکم بیرونی کھاتوں اور ساختی اصلاحات پر توجہ کے نتیجے میں مانیٹری پالیسی میں نرمی کا تسلسل حصص بازار کی توجہ کا مرکز بنے رہنے میں معاون ہو گا جبکہ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر امان پراچہ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ مارکیٹ اب تیزی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جس کی خصوصیات میں ریٹیل سرمایہ کاروں کی بڑھتی شرکت، تجارتی حجم میں اضافہ، اور تمام شعبوں میں وسیع پیمانے پر منافع شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کسی بڑے سرپرائز کے بغیر فنانس ایکٹ 26-2025 کی منظوری خطے میں جغرافیائی سیاسی استحکام، گردشی قرض کے مسئلے کے حل کی امید اور امریکا کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدے کے امکانات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط کیا ہے تاہم ریٹیل سرمایہ کاروں کو طویل مدتی سرمایہ کاری پر توجہ دینی چاہیے، اپنے رسک کی برداشت کے مطابق فیصلے کرنے چاہئیں اور قلیل مدتی اتار چڑھاؤ پر زیادہ ردعمل سے گریز کرنا چاہیے۔پیر کو شیئرز مارکیٹ میں کاروباری حجم گزشتہ کاروباری روز جمعہ کی نسبت 25.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاروں
پڑھیں:
شرجیل میمن اور ناصر شاہ کی یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
کراچی:سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے چین میں یوٹونگ بس کمپنی کے حکام سے ملاقات کرکے انہیں سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
ملاقات میں سندھ میں ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بات چیت ہوئی، ٹرانسپورٹ و متبادل توانائی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
یوٹونگ کے حکام نے وزراء کو اپنی نئی اور جدید ماڈل بسوں کے بارے میں بریفنگ دی، یوٹونگ حکام نے پاکستان بالخصوص سندھ میں بسیں متعارف کرانے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کو معیاری اور محفوظ ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، دھابیجی اسپشل اکنامک زون غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے بہت بڑا موقع ہے، سرمایہ کاروں کو دس سالہ ٹیکس چھوٹ دی جارہی ہے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ دھابیجی انڈسٹریل زون میں حکومت سندھ کی جانب سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی، سندھ میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں عوام کو معیاری بس سروس فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، ہم چاہتے ہیں کہ یوٹونگ جیسے بین الاقوامی ادارے پاکستان آئیں اور جدید بسیں تیار کر کے یہاں کی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کریں، سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل سہولتیں اور تحفظ فراہم کرے گی۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ میں ماحول دوست اور توانائی کے متبادل ذرائع پر مبنی پبلک ٹرانسپورٹ متعارف کرائی جائے، یوٹونگ بسیں ماحول دوست اور توانائی کے متبادل ذرائع کے حوالے سے بہترین آپشن ثابت ہو سکتی ہیں۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت شفاف سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی، عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور سرمایہ کاروں کو پائیدار کاروباری ماحول کی فراہمی حکومت سندھ کا عزم ہے۔