جون میں دہشتگردی کے 78 واقعات، 100 افراد جاں بحق، 189 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
دہشتگردی پر کام کرنے والے تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق جون میں سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائیوں میں 71 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ 52 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں دہشتگردی کے 502 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 737 افراد جاں بحق اور 991 زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ جون 2025ء میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے دہشتگردی کی 78 کارروائیاں کی گئیں جن میں 100 افراد جاں بحق اور 189 زخمی ہوئے۔دہشتگردی پر کام کرنے والے تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق جون میں سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائیوں میں 71 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ 52 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں دہشتگردی کے 502 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 737 افراد جاں بحق اور 991 زخمی ہوئے، دہشتگردی کے ان واقعات میں زیادہ تر حملے سکیورٹی فورسز، عوامی مقامات اور اہم تنصیبات پر کیے گئے۔ دہشتگردی پر کام کرنے والے تھنک ٹینک کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سکیورٹی ادارے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افراد جاں بحق دہشتگردوں کو دہشتگردی کے
پڑھیں:
سندھ میں ڈینگی کے وار، مزید 3 مریض چل بسے
صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 170 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں ڈینگی سے مزید 3 مریض جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ڈینگی سے ایک شخص کراچی اور 2 افراد حیدرآباد میں جاں بحق ہوئے۔ صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 170 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔