سرینڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں، بلاول بھٹو کا جنگ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
سابق وزیرخارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، سرینڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں ہے۔
اسلام آباد میں پالیسی ریسرچ انسٹیٹوٹ میں’دنیا کے امن کے لیے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ‘ کے عنوان پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ دنیا کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے، دہشتگردوں کے خلاف پاکستان پورے عزم کے ساتھ برسرپیکار ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا ہے، ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ پاکستان دینے کے لیے دہشتگردوں کو شکست دینی ہے، آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد سے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرینڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں نہیں ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 92 ہزار سے زیادہ جانوں کی قربانی دی ہے، پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے، افغانستان کی عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ دوحہ معاہدے کی پاسداری کرے اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بلاول بھٹو پاکستان کی نے کہا
پڑھیں:
ضلع باجوڑ میں دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں؛ بلاول بھٹو
سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ضلع باجوڑ میں بم دھماکے کی سخت مذمت کی گئی ہے۔
بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ ضلع باجوڑ میں دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں، اس دھماکے میں شہید ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر نواگئی، تحصیلدار اور دیگر اہلکاروں کے لئے گہرا افسوس ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگرد ملک و قوم کے سخت دشمن ہیں، دہشتگرد ملک میں امن و سکون نہیں چاہتے۔
سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کا ہر فرد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا گو ہوں۔