لاہور:رواں ماہ شیڈول دورہ بنگلا دیش سے قبل پاکستانی ٹیم فٹنس مسائل کا شکار ہوگئی، نائب کپتان شاداب خان سیریز سے باہر ہوگئے جبکہ فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر بھی مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں، دونوں فاسٹ بولرز کی شمولیت غیر یقینی کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان رواں ماہ تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز ہونا ہے، البتہ تیاریاں فٹنس مسائل کی زد میں آگئی ہیں، کئی اہم کھلاڑی باہر ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تربیتی کیمپ کا آغاز 8 جولائی سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا، کندھے کی تکلیف میں مبتلا نائب کپتان شاداب خان کو ڈاکٹرز نے سرجری کا مشورہ دیا ہے، وہ تقریبا تین ماہ تک کرکٹ سے دور رہیں گے۔

اسی طرح فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر بھی مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں، سلیکشن کمیٹی نوجوان اور مکمل فٹ متبادل پلیئرز کو آزمانے پر غور کر رہی ہے۔

کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی مشاورت سے منتخب کردہ اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ ترجیح دی گئی۔

لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے پیسر سلمان مرزا کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے، انہوں نے گذشتہ پاکستان سپر لیگ میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے صرف چار میچز میں 9 وکٹیں حاصل کیں، اوسط 15.

00 رہی۔

بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم کی شمولیت بھی متوقع ہے، وہ اب تک 10 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 18 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، فاسٹ بولر حارث رؤف کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا تاہم وہ تینوں میچز میں شرکت نہیں کریں گے۔

دوسری جانب سابق کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اس سیریز کے لیے بھی سلیکٹرز کے پلان میں شامل نہیں ہیں، تینوں کو بنگلا دیش کے خلاف آخری ہوم سیریز میں ڈراپ کیا گیا تھا۔

پاکستانی اسکواڈ 16 جولائی کو ڈھاکا پہنچے گا، تمام میچز شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا آغاز 20 جولائی کو ہوگا، باقی دو میچز 22 اور 24 جولائی کو ہونا ہیں۔

Post Views: 2

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بنگلا دیش

پڑھیں:

بھارتی کپتان نے اپنے کھلاڑیوں کو ’اچھے بچے‘ قرار دے دیا

کراچی:

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے اپنے کھلاڑیوں کو ’اچھے بچے‘ قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو میں سوریا کمار یادیو نے کہا کہ ہمارے پلیئرز نے ایشیا کپ کے دوران پورے وقار کے ساتھ کرکٹ کھیلی، کسی قسم کا کوئی اشارہ کیا نہ ہی فقرے بازی کی، پاکستانی پلیئرز نے نازیبا باتیں کیں جوکہ مجھے کھلاڑی آکر بتاتے تھے مگرمیں یہاں وہ نہیں بتا سکتا۔

 نوہینڈ شیک پالیسی مستقبل میں جاری رکھنے کے سوال پر سوریاکمار یادیو نے کہا کہ ہم پڑوسی ملک کی ٹیم سے صرف ملٹی نیشن ایونٹس میں کھیلتے ہیں اور ابھی دلی دور ہے، اس لیے قبل از وقت کچھ نہیں کہہ سکتا۔

 ایک سوال پر سوریا کمار نے کہا کہ جب میں اپنے پلیئرز ، ان کی صلاحیتوں، انہیں پریکٹس اور گیم پر فوکس کرتا دیکھوں تو اسی کی بنیاد پر کہتا ہوں کہ پاکستان کے ساتھ کوئی مسابقت باقی نہیں رہی۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں اضافے کا امکان
  • پاکستان اور جنوبی افریقہ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
  • حارث رؤف کا ماضی کیسا رہا؟ فاسٹ بولر کے استاد اور قریبی دوستوں نے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا
  • شہباز شریف کا رواں ماہ سعودی عرب کا اہم دورہ، بڑے معاشی فیصلوں کا امکان
  • محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بننے کا ایک بار پھر امکان
  • پاکستان کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے تیاریاں جاری
  • بھارتی کپتان نے اپنے کھلاڑیوں کو ’اچھے بچے‘ قرار دے دیا
  • کھیل میں سیاست کو لانا افسوسناک ہے، اے بی ڈی ویلیئرز کی بھارتی کھلاڑیوں پر تنقید
  • سپیکر کی ثالثی میں مذاکرات، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مسائل افہام و تفہیم سے حل کرنے پر متفق
  • شکیب الحسن پر قومی ٹیم کے لیے کھیلنے پر مستقل پابندی عائد