Jasarat News:
2025-07-02@13:43:03 GMT

پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لیں گے

اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لے گی۔پاکستان شاہینز لگاتار تیسرے سال اس ٹورنامنٹ کے لیے ڈارون جائے گی۔ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 14 سے 24 اگست تک ڈارون میں ہوگی۔پہلا میچ 14 اگست کو پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان ہوگا۔اس ایونٹ میں کل 11 ٹیمیں حصہ لیں گی۔2023 میں پاکستان شاہینز نے فائنل میں جگہ بنائی تھی، جبکہ پچھلے سال سیمی فائنل تک پہنچی تھی۔ چیف اپریٹنگ افیسر پی سی بی سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان شاہینز مسلسل تیسرے سال اس ایونٹ میں شرکت کر رہی ہے ۔یہ ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ حاصل کرنے کا موقع دیتا ہے، سمیر احمد سید نے کہا ہم ناردرن ٹیریٹری کرکٹ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ اس ٹورنامنٹ کو پیشہ ورانہ انداز میں منعقد کیا ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان شاہینز

پڑھیں:

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

کراچی:

پاکستان نے مالدیپ کو 39-49 سے شکست دے کر ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

فائنل فور میں رسائی کے ساتھ پاکستان کا میڈل یقینی ہوگیا، سیمی فائنل میں پاکستان کامقابلہ 
جاپان سے ہوگا، جنوبی کوریا کے شہر جیونجو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم نے  چیمپیئن شپ کے پول بی کے اپنے پانچویں اور  آخری میچ  میں بھی فتح حاصل کرلی۔

پاکستان ٹیم نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد مالدیپ کو39 کے مقابلے میں 49 گول سے مات دے کر ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی پائی۔

 پول بی میں دس پوائنٹ کے ساتھ سہرفہرست پاکستان کاسیمی فائنل میں پول بی ہی میں چوتھی پوزیشن پانے والی جاپان کی ٹیم سے ہوگا۔

اپنے چوتھے گروپ میچ میں پاکستان نے جاپان کو 39-79 سے زیر کیا تھا، پاکستان نے پہلے گروپ میچ میں سعودی عرب، دوسرے میچ میں چائینیز تائپے اور تیسرے میچ میں میزبان کوریا کو مات دی تھی۔

 4 جولائی تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں 11 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں،سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے ساتھ ہی پاکستان کا برانز میڈل یقینی ہوگیا، دوسرا سیمی فائنل مالدیپ اور کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو توہین عدالت پر سزا سنا دی گئی، کمرہ عدالت سے گرفتار
  • جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی نے بابر اعظم کا اہم ریکارڈ توڑ دیا
  • بنگلا دیش کیخلاف قومی اسکواڈ تیار، شاداب باہر، تربیتی کیمپ 7 جولائی سے کراچی میں
  • ٹی ٹوئنٹی ویمنز پلیئرز کی رینکنگ جاری، پاکستان کی سعدیہ اقبال کا پہلا نمبر برقرار
  • پاکستان شاہینز لگاتار تیسرے سال ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لیں گے
  • پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
  • بنگلا دیش کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹی 20 ٹیم کا انتخاب، شاداب باہر
  • روی شاستری نے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلیے احمد آباد کانام تجویز کردیا
  • فیفا کلب ورلڈ کپ 2025: چیلسی نے بینفیکا کو 1-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی