اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد—فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان یو این چارٹر کے مطابق تنازعات کا پُرامن حل چاہتا ہے۔

اقوامِ متحدہ میں عاصم افتخار احمد نے پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان یہ ذمہ داری شعور، انکساری اور یقین کے ساتھ نبھائے گا

عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ  پاکستان دنیا بھر میں تنازعات کے مذاکرات کے ذریعے حل کا حامی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ پاکستان سفارت کاری اور ثالثی کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ڈائیلاگ کے فروغ کی حمایت کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: عاصم افتخار احمد ہے کہ پاکستان

پڑھیں:

عالمی برادری کا اعتماد، پاکستان نے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کر لیا

پاکستان نے صنعتی ترقی میں اہم سنگ میل عبور کیا جس کا اعتراف عالمی برادری بھی کر رہی ہے اور پاکستان کو ایک بڑا اعزاز مل گیا ہے۔

پاکستان اقوام عالم میں تیزی سے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر رہا ہے اور عالمی برادری کا اس پر اعتماد بڑھ رہا ہے جس نے پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز دلا دیا ہے۔

عالمی برادری کے اسی اعتماد کا مظہر ہے کہ پاکستان کو اقوام متحدہ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ کے 53 ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کامران اختر اجلاس کے صدر ہوں گے۔ پاکستان پہلی بار اس بورڈ کی سربراہی کرے گا۔

پاکستان نے آج اقوام متحدہ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ (یونیڈو) بورڈ اجلاس کی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ پاکستان کے یونیڈو میں 350 ملین ڈالرز کے جاری اور طے شدہ منصوبے بھی شامل ہیں۔

سفارتی ذرائع اس فیصلے کو پاکستان کی صنعتی ترقی میں ایک اہم سنگ میل اور عالمی سطح پر پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان دنیا بھر میں تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل کا حامی ہے: عاصم افتخار احمد
  • پاکستان نے اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
  • پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
  • پاکستان کا سلامتی کونسل سے غزہ میں اسرائیلی مظالم فوری روکنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ
  • تشدد صرف غزہ تک محدود نہیں ہے، عاصم افتخار
  • پاکستان کے ویانا میں نمائندے کامران اختر یو این صنعتی ترقیاتی بورڈ کے 53ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • عالمی برادری کا اعتماد، پاکستان نے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کر لیا
  • پاکستان کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی، ایک اور اعزاز کا اضافہ
  • جولائی 2025 :ایک ماہ کیلیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت پاکستان کرے گا