وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی — فائل فوٹو 

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کسی وزیر، افسر یا حکمران کی نہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ ہم چیلنجز سے ڈرنا نہیں اس کا مقابلہ کرنا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ریلوے کو مزدورں نے نہیں لوٹا ہے، ہماری حکومت ریلوے کے لیے بہت کام کر رہی ہے، اب پاکستان میں چند خاندانوں والی تاریخ ختم ہو چکی ہے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ ہم نے چیلنجز کو قبول کرنا سیکھا ہے، ہم چھوٹے چھوٹے اقدامات سے سیونگ کریں گے اور یہ ہی ترقی کا سبب بنے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے اُمید ہے آنے والے دنوں میں ریلوے سے متعلق تمام مسائل حل ہو جائیں گے، آج دنیا میں پاکستان کی عزت ہے، اس کی وجہ وزیر اعظم کی محنت ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: حنیف عباسی نے کہا کہ

پڑھیں:

جہلم: جعلی بے نظیر انکم سپورٹ ٹیم گرفتار

—فائل فوٹو

جہلم تھانہ سٹی پولیس نے مشین محلے سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

ملزمان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جعلی افسر بن کر عوام کو لوٹ رہے تھے۔

پولیس کے مطابق تفتیش پر پتہ چلا ملزمان جعلی بے نظیر انکم سپورٹ کے افسر بن کر ایک ایک ہزار روپیہ اور خواتین کے شناختی کارڈ کی تصاویر اپنے موبائل پر بنا رہے تھے۔ 

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق ضلع گھوٹکی سے ہے، ان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سے حنیف عباسی کی ملاقات، پاکستان ریلوے سے متعلق امورپر گفتگو
  • اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے کی انکوائری مکمل، وزیر ریلوے کو ارسال
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات
  • وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے آسٹریلوی سفیر نیل ہاکنز کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو
  • وزیراعظم شہباز شریف، انصار عباسی کے علاوہ اور کس نے ایوارڈ لینے سے معذرت کی؟
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ’نشان پاکستان‘ لینے سے معذرت، انصار عباسی بھی دستبردار
  •  پاکستان اب بیرونی چیلنجز کا بہتر مقابلہ کر سکتا ہے، چینی سفیر
  • پاکستان اب بیرونی چیلنجز کا بہتر مقابلہ کر سکتا ہے، چینی سفیر
  • جہلم: جعلی بے نظیر انکم سپورٹ ٹیم گرفتار
  • لاہور سمیت 4ریلوے سٹیشنز کی اپ گریڈیشن کرنے جارہے ،حنیف عباسی