گورنر سندھ کا سانحہ لیاری کے متاثرین کو 80، 80 گز کے پلاٹ دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
ایک بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ بےگھر خاندانوں کو گورنر ہاؤس سے راشن ملے گا، سانحہ لیاری کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، نئے ڈی جی ایس بی سی اے سے کہوں گا کہ 24 گھنٹے کام ہونا چاہیئے، ہمارے دروازے سانحہ لیاری کے متاثرین کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کے علاقے لیاری میں گرنے والی عمارت کے متاثرین کو 80، 80 گز کے پلاٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ لیاری کے متاثرین گورنر ہاؤس آکر خود کو رجسٹرڈ کرائیں، سندھ حکومت متاثرین کو 6 ماہ کے مساوی کرائے کی رقم ادا کرے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر کامران ٹیسوری نے لیاری میں متاثرہ عمارت کے دورے کے دوران کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی بنائی ہوئی کمیٹی پر سیاست نہیں کریں گے، چہروں کے بجائے سسٹم بدلنے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے، لیاری میں عمارت گرنے کا سانحہ انتہائی دردناک ہے، لیاری میں اچانک عمارت بیٹھ گئی، لوگوں کو سنبھلنے کا موقع تک نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کو برطرف کرنا اچھا اقدام ہے، لیکن چہروں کے بجائے سسٹم میں تبدیلی لانی چاہیئے، عمارت گرنے کے سانحے پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے، متاثرین کی ہر ممکن امداد یقینی بنائی جائے گی۔ گونر سندھ نے کہا کہ اپنے بھائیوں اور بہنوں سمیت سب کو یقین دلاتا ہوں مایوس نہیں کروں گا، سانحہ لیاری میں جاں بحق افراد کے ورثا کو پلاٹ دیئے جائیں گے، سرکاری رہائشی اسکیموں میں تاخیر کی وجہ سے لوگ پورشن لینے پر مجبور ہوتے ہیں، سانحہ لیاری کے متاثرین کے لیے ہیلپ لائن قائم کر رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سانحہ لیاری کے متاثرین لیاری میں کہا کہ
پڑھیں:
سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر بریگیڈیئر جنرل جعفر اسدی کا کہنا ہے کہ امریکا مکمل سرینڈر کا مطالبہ کر رہا ہے، لیکن ایرانی قوم کبھی نہیں جھکے گی، امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے سرینڈر کا امریکی مطالبہ ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان کر دیا۔ پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کہتے ہیں کہ ایرانی فوج کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پہلے سے زیادہ تیار ہے، دشمن کو جارحیت پر مختلف نوعیت کی فوجی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، میدان جنگ اور ہتھیاروں کی اقسام بھی مختلف ہوں گی، جنگ بندی کے دوران ہماری عسکری صلاحیتوں میں اضافہ ہوا۔
خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر بریگیڈیئر جنرل جعفر اسدی کا کہنا ہے کہ امریکا مکمل سرینڈر کا مطالبہ کر رہا ہے، لیکن ایرانی قوم کبھی نہیں جھکے گی، امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ابھی مکمل صلاحیتیں ظاہر نہیں کیں، جنگ میں نیٹو بھی شامل ہوتی ہے تو بھی ہمیں پریشانی نہیں۔