زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیشقدمی جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
کراچی:
معیشت میں زرمبادلہ کی بڑھتی ہوئی طلب اور دسمبر تک ڈالر 300روپے سے متجاوز ہونے کی پیشگوئی کے باعث پیر کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 284روپے سے تجاوز کر گئے۔
حکومت کی جانب سے نظر ثانی شدہ ترغیبی ڈھانچے کے سبب نئے مالی سال میں ترسیلات کی متوقع ریکارڈ آمد کی پیشگوئیوں، پاکستان کے مختلف شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری معاہدوں کو مارکیٹ نے نظرانداز رکھا اور انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی نسبت روپیہ کمزور رہا۔
قبل از بجٹ معطل شدہ درآمدی شپمنٹس بڑھنے سے ڈالر سپلائی کی نسبت ڈیمانڈ زائد رہی نتیجتا کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 25پیسے کے اضافے سے 284روپے 21پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 24پیسے کے اضافے سے 286روپے 64پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈالر کی
پڑھیں:
مٹیاری وگردنواح میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا، پولیس خاموش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-05-11
مٹیاری(نمائندہ جسارت) مٹیاری اور گردونواح میں منشیات اور مین پوری کا کاروبار رک نہ سکا۔ نوجوان نسل نشے کی عادی بن گئی۔ سول سوسائٹی کا چیف سیکریٹری اور آئی۔جی سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔مٹیاری ضلع کے ہیڈکواٹر شہر مٹیاری اور گردو نواح کے شہروں الہ ڈینو ساند۔ شاہپور۔ پلیجانی۔ اڈیرولعل۔ کھیبر اور کھنڈو سمیت چھوٹے بڑے گاؤں میں منشیات کا کاروبار کھلے عام جاری ہے۔ مٹیاری شہر کے پیرزادہ علاقے میں ہیروئن کا کاروبار کئی سال سے جاری ہے۔ ہیروئن کا نشہ کرنے کے باعث کئی نوجوان موت کا شکار بن گئے جبکہ کئی لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔ مٹیاری شہر کے باقیل پوتہ محلے میں شراب اور مین پوری کا کاروبار بھی جاری ہے جس کے باعث نوجوان نسل تیزی سے نشے کی عادی ہو رہی ہے۔