چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 3.3174 ٹریلین ڈالر تک جا پہنچے
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
بیجنگ :چین کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے اعداد و شمار کے مطابق جون کے اختتام تک چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 3.3174 ٹریلین امریکی ڈالر تک جا پہنچے جو مئی کے اختتام سے 32.2 ارب ڈالر یا 0.98 فیصد اضافہ ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ جون میں ، بڑی معیشتوں کی میکرو پالیسیوں ، معاشی ترقی کے امکانات اور دیگر عوامل کی وجہ سے امریکی ڈالر انڈیکس گرا اور عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا۔ چین کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے مطابق چین کی معیشت مسلسل ترقی کر رہی ہے اور ترقی کی اچھی رفتار کو برقرار رکھے ہوئے ہے جو غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے سازگار ہے۔
Post Views: 8.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے کامیاب بولیاں موصول، ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع
دو دہائیوں بعد پاکستان کے آف شور تیل و گیس ذخائر میں کامیاب بولیاں موصول ہو گئی ہیں۔ پہلے مرحلے میں تقریباً 8 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جو ڈرلنگ کے دوران ایک ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق، اس بڈنگ راؤنڈ میں 23 بلاکس شامل ہیں جو تقریباً 53,510 مربع کلومیٹر رقبے پر محیط ہیں۔ انڈس اور مکران بیسن میں ایک ساتھ ایکسپلوریشن کی حکمت عملی کامیاب ثابت ہوئی، اور یہ پاکستانی اپ اسٹریم سیکٹر میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کا ثبوت ہے۔
کامیاب بڈرز میں ترکیہ پیٹرولیم، یونائیٹڈ انرجی، اورینٹ پیٹرولیم، فاطمہ پیٹرولیم کے علاوہ او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، ماری انرجیز اور پرائم انرجی جیسی مقامی کمپنیاں شامل ہیں۔ امریکی ادارے ڈیگلیور اینڈ میکناٹن کے مطابق پاکستان کے سمندر میں ممکنہ گیس کے ذخائر 100 ٹریلین کیوبک فٹ تک پہنچ سکتے ہیں۔
یہ پیش رفت پاکستان کی توانائی کی خودکفالت اور مقامی وسائل کی ترقی کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگی، جبکہ بین الاقوامی شراکت دار ملک کے سمندری وسائل میں دلچسپی بڑھا رہے ہیں۔ ریٹائرڈ نیوی ایڈمرل فواد امین بیگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سمندر میں معدنیات اور دیگر وسائل چھپے ہیں، اور اب ہمیں انہیں نکالنے کی صلاحیت پیدا کرنی ہو گی۔