وزیراعظم شہبازشریف نے شیخہ اسماء الثانی پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے محترمہ شیخہ اسماء الثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا اور کہا ہے کہ ان کو یہ ذمہ داری سونپنے کا اعلان کرتے ہوئے مجھے خوشی ہو رہی ہے۔
ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں شہبازشریف نے لکھا کہ نانگا پربت کو ہ پیمائی کرنے کے حالیہ کارنامے پر محترمہ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور یہ واقعی متاثر کن ہے۔ انہوں مزید لکھا کہ اس کی کامیابی ہمت اور عزم کا ایک طاقتور پیغام دیتی ہے، اور پاکستان اور قطر کے درمیان پائیدار دوستی کا ثبوت ہے۔
ایک بار پھر کراچی میں پاک ویلز کار میلہ
???????? Majestic mountain ⛰️ calling!
I am pleased to appoint Her Highness Sheikha Asma Al Thani as the Brand Ambassador for Pakistan’s Mountains and Tourism.
My heartfelt felicitations to Her Highness on her recent feat of scaling Nanga Parbat. It is truly inspiring!
Her… — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 8, 2025
اسلام آباد کی مقامی عدالت کا 27یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم ،تحریری فیصلہ جاری
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاک افغان مذاکرات سے قبل اہم سفارتی سرگرمیاں، نائب وزیراعظم ترکی جائیں گے
اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔