Daily Ausaf:
2025-12-01@10:33:14 GMT

سویڈن نے پاکستان کیلئے ویزا سروسز دوبارہ شروع کر دی

اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT

سویڈن(نیوز ڈیسک)سویڈن کے سفارتخانے کی جانب سے پاکستان کیلئے ویزا سروسز دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

یورپی ملک کے سفارتخانے نے کہا ہے کہ سویڈن جانے کے خواہشمند افراد اسلام آباد میں ویزا درخواست دے سکتے ہیں۔

پاکستانی شہری 90 دن کیلئے شینگن ویزے کی درخواست پاکستان میں ہی دے سکتے ہیں، درخواستوں کو اسلام آباد میں وی ایف ایس گلوبل کے ذریعے وصول کیا جائے گا۔

مزید معلومات سویڈن کی امیگریشن ایجنسی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، مشاورت کے بعد سویڈن کی حکومت نے اسلام آباد میں ویزا سروسز کی بحالی کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ سویڈن نے اپریل 2023 میں سیکیورٹی وجوہات پر ویزاسروسز عارضی طور پر بند کی تھیں۔

بھارتی کھلاڑی مشکل میں پھنس گئے، خاتون سے زیادتی کا کیس دائر ہوگیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

صدرمملکت آصف زرداری کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ،اسناد تقسیم

 حمد منصور :صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد کا دورہ کیا اور 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ میں ارکانِ پارلیمنٹ، سینیئر سول و عسکری افسران، اور تعلیمی و سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان نے شرکت کی۔

 ورکشاپ کا مقصد جامع قومی سلامتی کے فریم ورک کے تحت قومی طاقت کے مختلف عناصر کے باہمی تعلق کو گہرائی سے سمجھنا تھا۔

طیاروں کے سافٹ ویئر میں سنگین خرابی، عالمی پروازیں معطل

 اپنے خطاب میں صدر نے ورکشاپ کی کامیاب تکمیل پر شرکا کو مبارکباد دی اور قومی سلامتی کے شعور کو مضبوط بنانے میں اُن کی کوششوں کو سراہا۔

 انہوں نے موجودہ قومی سلامتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بصیرت افروز قیادت، قومی یکجہتی اور مربوط پالیسی سازی کی اہمیت پر زور دیا۔

نیشنل سکیورٹی ورکشاپ، قومی سطح پر مکالمے کے فروغ، ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافہ، اور پورے ملک کی سطح پر یکساں قومی سلامتی کے نقطۂ نظر کو مضبوط بنانے کا ایک نمایاں پلیٹ فارم ہے۔

اقرار الحسن وزیرِ اعظم بننا چاہتے ہیں؟ شاید میں سیکنڈ لیڈی بن جاؤں: فراح اقرار

 آخر میں صدرِ پاکستان نے شرکا میں اسناد بھی تقسیم کیں۔

متعلقہ مضامین

  • راستہ تبدیل نہیں ہوگا، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے ، مولانا فضل الرحمان
  • راستہ تبدیل نہیں ہوگا، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے: مولانا فضل الرحمان
  • فن لینڈ کا پاکستان سمیت دیگر ممالک میں اپنے سفارتخانے بند کرنے کا اعلان
  • چیئرمین سی ڈی اے کی چیف فیسیلٹیز و ایڈمنسٹریٹو سروسز آغا خان یونیورسٹی سے ملاقات
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کا اچانک اسلام ایئرپورٹ کا دورہ، ویزا ایجنٹ کیخلاف کارروائی کا حکم
  • صدرمملکت آصف زرداری کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ،اسناد تقسیم
  • صدرِ پاکستان کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ، قومی سلامتی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب
  • اسلام آباد کے فاطمہ جناح پارک میں روسی خلا باز یوری گاگارین کا مجسمہ نصب
  • مصری وزیر خارجہ بھی دورہ پاکستان کیلئے تیار، رواں ہفتے اسلام آباد پہنچیں گے
  • امارات نے پاکستانیوں کیلئے کوئی نئی ویزا پابندی نہیں لگائی: دفتر خارجہ