مصباح کی جگہ اظہر محمود کو کوچ کیوں بنایا گیا؟ باسط علی نے راز فاش کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اظہر محمود کو ٹیسٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کرنے کے اگلے ہی دن سابق کرکٹر باسط علی نے تہلکہ خیز انکشافات کردیے ہیں۔
پی سی بی نے پیر کو باضابطہ اعلان کیا تھا کہ اظہر محمود اپریل 2026 تک اپنے معاہدے کی مدت مکمل ہونے تک ٹیم کے عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔
50 سالہ سابق آل راؤنڈر اپریل 2024 میں دو سالہ معاہدے پر پی سی بی سے وابستہ ہوئے تھے اور اس سے قبل قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اظہر محمود کی کوچنگ میں پاکستان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا آغاز اکتوبر-نومبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف دو میچز کی ہوم سیریز سے کرے گا، جس کے بعد مارچ-اپریل 2026 میں بنگلہ دیش کے خلاف دو میچز کی اوے سیریز کھیلی جائے گی۔
ایک مقامی یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے انکشاف کیا کہ اصل میں مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنایا جانا تھا، لیکن پی سی بی کے اندر ہونے والی پسندیدگی کی تبدیلی اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا کی حمایت نے کہانی کو بدل دیا۔
باسط علی نے کہا ’’مصباح ہیڈ کوچ بننے والے تھے، لیکن ہوا کا رخ بدلتے ہی سب بدل گیا۔ عاقب جاوید اور کپتان سلمان علی آغا کی باتوں پر اظہر محمود کو ریڈ بال کوچ بنایا گیا۔ میں یہ بات پوری ذمے داری سے کہہ رہا ہوں، ورنہ مصباح کا نام فائنل ہو چکا تھا۔‘‘
انہوں نے مزید بتایا ’’سلمان علی آغا کے ووٹ کی وجہ سے ہی اظہر محمود کو یہ عبوری کوچ کا رول دیا گیا۔ کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جو ہم کھل کر نہیں کہہ سکتے، ہمیں احتیاط بھی کرنی پڑتی ہے۔‘‘
54 سالہ باسط علی نے پی سی بی کی کوچنگ اپائنٹمنٹس کے غیر مستقل مزاج طریقہ کار پر بھی کڑی تنقید کی اور اس تاخیر پر سوال اٹھایا جس کے بعد اظہر محمود کے نام کا اعلان کیا گیا۔
انہوں نے کہا ’’آپ نے ابھی کہا کہ اظہر محمود کا معاہدہ اپریل 2026 تک ہے، تو ماضی میں جن مینٹورز کے ساتھ تین سال کا معاہدہ تھا، انہیں کیوں پیسے دے کر فارغ کر دیا؟‘‘
باسط علی کا کہنا تھا کہ فیصلہ سازی میں انصاف اور مستقل مزاجی ضروری ہے، اگر ایک کیس میں معاہدہ قبل از وقت ختم کیا جا سکتا ہے تو یہ اصول سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا ’’اگر آپ انصاف کا پیمانہ استعمال کر رہے ہیں تو سب پر یکساں لاگو ہونا چاہیے۔ آپ نے مینٹورز کو تین سال پورے نہیں کرنے دیے، اگر نکالنا ہی تھا تو انہیں بھی ایک دو ماہ کی تنخواہ دے کر فارغ کر دیتے، یہاں بھی یہی کر لیتے۔‘‘
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اظہر محمود کو باسط علی نے پی سی بی ہیڈ کوچ نے کہا
پڑھیں:
پاکستان کو خطے کا پرکشش سرمایہ کاری مرکز بنایا جائے گا، وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم اجلاس میں مجموعی اقتصادی صورتحال، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں نجی شعبہ کلیدی کردار ادا کرے گا اور اس کی بھرپور شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت دی کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ملک بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ مثبت معاشی رجحان اس بات کا عکاس ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستانی معیشت پر اعتماد کرتے ہیں۔ حکومت عوامی فلاح و بہبود اور روزگار کے نئے مواقع بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کے تمام وسائل استعمال کرے گی۔
وزیراعظم نے زور دیا کہ شفافیت، عالمی معیار کی معاشی پالیسیوں کی تشکیل اور ان پر فوری عمل درآمد کے ذریعے پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کے ایک اہم مرکز کے طور پر ابھارا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جاری معاشی و اقتصادی اصلاحات نے معیشت کو نئی سمت دی ہے اور شفاف پالیسیوں کی بدولت پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تجارت کے فروغ کو بھی حکومتی پالیسی کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اجلاس میں توانائی، انفراسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبے میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔