کونسا پھل جِلد کو جوان رکھنے کیلئے جانا جاتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
تمام پھلوں میں آڑو جِلد کو جوان، صحت مند اور تروتازہ رکھنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
آڑو میں موجود قدرتی وٹامنز، اینٹی آکسیڈنٹس، اور نمی بخش اجزاء جلد کے لیے نہایت مفید ہیں۔اس میں وٹامن سی اور اے کی وافر مقدار ہوتی ہے جو جلد کو جھریوں سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔
یہ وٹامنز کولیجن کی پیداوار بڑھاتے ہیں جو جلد کی لچک برقرار رکھتا ہے۔ آڑو میں موجود پولی فینولز اور بیٹا کیروٹین جلد کو آلودگی، دھوپ اور فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں، جو قبل از وقت بڑھاپے کا باعث بنتے ہیں۔
مزید برآں اس میں قدرتی پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو جلد کو اندر سے ہائیڈریٹ رکھتی ہے اور خشکی سے بچاتی ہے۔
اس میں موجود قدرتی ایسٹریکٹس جلد کو صاف کرتے ہیں، اور مہاسوں کے خلاف مزاحمت میں مدد دیتے ہیں۔ دوسری جانب آڑو جلد پر لگانے سے بھی انسداد وائرس اور بیکٹیریا کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جلد کو
پڑھیں:
توہین عدالت میں توہین ہوتی ہے تشریح نہیں ،عدالت عظمیٰ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز) عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ میں سرکاری ملازمین کی بحالی کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کے معاملے پردائرتوہین عدالت کی درخواستوں کے دوران بینچ کے رکن جسٹس سید حسن اظہررضوی نے ریمارکس دیے ہیں کہ عدالت عظمیٰ کے حکم کے بعد ہائی کورٹ کیسے جائیں گے، درخواست گزار ایف پی ایس سی کے ٹیسٹ سے کترارہے ہیں، ٹیسٹ پاس کرلیں، 59سال عمر والاتوزیادہ تجربہ کارہوگا۔جبکہ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ہیں کہ توہین عدالت میں توہین ہوتی ہے تشریح نہیں ہوتی ، اگر ایف پی ایس سی سے کوئی نوٹس آیا توکیوں ٹیسٹ میں نہیں بیٹھے۔ جبکہ بینچ نے وفاقی حکومت سے عدالت عظمیٰ کے حکم پرمن و عن عملدرآمد کے حوالے سے رپورٹ آئندہ سماعت پر طلب کرلی۔ عدالت عظمیٰ کے سینئر جج جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہررضوی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 5رکنی آئینی بینچ نے عدالت عظمیٰ کے 2021کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پردائر توہین عدالت کی درخواستوں اور برطرف ملازمین ایکٹ 2010کے قانون کوچیلنج کرنے کے معاملے پر دائر 25درخواستوں پرسماعت کی۔